ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بھائی کی ٹوٹ گئی شادی ، ماں نے کردی تصدیق ، کہی یہ بات

گزشتہ کچھ دنوں سے پرینکا چوپڑا کے بھائی کی شادی ٹوٹنے کی خبریں گردش میں تھیں ۔ پہلے اس کو صرف افواہ بتایا جارہا تھا ، لیکن اب پرینکا اور سدھارتھ کی ماں مدھو چوپڑا نے سامنے آکر اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بھائی کی ٹوٹ گئی شادی ، ماں نے کردی تصدیق ، کہی یہ بات
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے بھائی کی ٹوٹ گئی شادی

گزشتہ کچھ دنوں سے پرینکا چوپڑا کے بھائی کی شادی ٹوٹنے کی خبریں گردش میں تھیں ۔ پہلے اس کو صرف افواہ بتایا جارہا تھا ، لیکن اب پرینکا اور سدھارتھ کی ماں مدھو چوپڑا نے سامنے آکر اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سدھارتھ اور ایشیتا نے باہمی رضامندی سے یہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اور کوئی جانکاری نہیں دی ۔

بتادیں کہ سدھارتھ اور ایشیتا اپریل میں شادی کرنے والے تھے ۔ پرینکا چوپڑا ہندوستان آئیں تو یہی کہا جارہا تھا کہ وہ شادی کی تیاریوں کیلئے آئی ہیں ۔ لیکن اس طرح شادی ٹوٹنے کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا ۔ ایشیتا نے انسٹاگرام سے سدھارتھ کے ساتھ اپنی تصویریں ہٹالی ہیں ۔ دونوں کی منگنی 27 فروری کو ہوئی تھی ۔ پرینکا چوپڑا نے منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے بعد یہ چوپڑا فیملی کے گھر میں دوسری شای تھی ۔ پرینکا اس کو لے کر کافی ایکسائٹیڈ بھی تھیں ، لیکن اب حالات بدل گئے ہیں ۔ شادی ٹوٹنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔ یہی کہاجارہا ہے کہ باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

First published: May 05, 2019 08:54 AM IST