ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ادھو ٹھاکرے نےکنگنا رانوت پر کی تنقید، تو بالی ووڈ اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات

ایک دشہرہ ریلی کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے نام لئے بغیر کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) پر تنقید کی، جس کے بعد کنگنا رانوت نے ادھو ٹھاکرے کا نام لیتے ہوئے انہیں وارننگ دی۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے نےکنگنا رانوت پر کی تنقید، تو بالی ووڈ اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات
ادھو ٹھاکرے نےکنگنا رانوت پر کی تنقید، تو بالی ووڈ اداکارہ نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت اور شیو سینا کے درمیان زبانی جنگ اب تک جاری ہے۔ اتوار کو ایک دشہرہ ریلی کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے نام لئے بغیر کنگنا رانوت پر تنقید کی، جس کے بعد کنگنا رانوت نے ادھو ٹھاکرے کا نام لیتے ہوئے انہیں وارننگ دی۔ دراصل، اس ریلی میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشر حکومت، ممبئی پولیس اور آدتیہ ٹھاکرے سمیت ان کی فیملی پر کافی کیچڑ اچھالا گیا ہے۔


ادھو ٹھاکرے کے نشانے پر کنگنا رانوت


ادھو ٹھاکرے نے اس دوران کنگنا رانوت کے پی او کے والے ٹوئٹ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’کسی نے کہا تھا کہ ممبئی پی او کے (پاک مقبوضہ کشمیر) کی طرح ہے... یہ لوگ ممبئی میں کام کرنے آتے ہیں اور پھر شہر کا نام خراب کرتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ’نمک حرامی’ ہے۔ ایک ایسی کہانی بنائی گئی ہے، جیسے ممبئی اور پورا مہاراشٹر ایک منشیات کی پناہ گاہ ہے اور یہاں پر سب ڈرگ اڈکٹ ہیں۔ ممبئی اور مہاراشٹر کی بے عزتی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا’۔ اس سے پہلے شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے اپنے ایک بیان میں کنگنا رانوت کو ’حرام خور’ بول دیا تھا۔


 



کنگنا رانوت نے بھی کیا وزیر اعلیٰ پر پلٹ وار

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیان کے بعد کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ٹھیک جیسے ہمالیہ کی خوبصورتی ہر ہندوستانی کی ہے، ٹھیک ویسے ہی ممبئی جو موقع دیتی ہے، وہ ہم سبھی سے متعلق ہے۔ یہ دونوں ہی میرے گھر ہیں۔ ادھو ٹھاکرے آپ ہم سے ہمارے جمہوری حقوق چھیننے اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش مت کیجئے۔ آپ کی گندی تقریریں آپ کی ناقابلیت کی نامناسب نمائش ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 26, 2020 02:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading