ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جیل میں بند ہے یہ اداکارہ ، مہیش بھٹ اور سورا بھاسکر سمیت بالی ووڈ کی ان ہستیوں نے رہائی کا کیا مطالبہ

صدف ظفر کو 19 دسمبر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا ، جب وہ مظاہرہ کی جگہ سے فیس بک لائیو کررہی تھیں ۔ اس وقت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا تھا ۔

  • Share this:
جیل میں بند ہے یہ اداکارہ ، مہیش بھٹ اور سورا بھاسکر سمیت بالی ووڈ کی ان ہستیوں نے رہائی کا کیا مطالبہ
صدف ظفر کو 19 دسمبر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا ، جب وہ مظاہرہ کی جگہ سے فیس بک لائیو کررہی تھیں ۔ اس وقت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا تھا ۔

مہیش بھٹ ، سورا بھاسکر اور سشانت سنگھ جیسی بالی ووڈ ہستیوں نے اداکارہ اور کارکن صدف جعفر کو جیل سے رہا کرنے کا جمعرات کو مطالبہ کیا ۔ صدف کانگریس کی ترجمان بھی ہیں ۔ انہیں 19 دسمبر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا ، جب وہ مظاہرہ کی جگہ سے فیس بک لائیو کررہی تھیں ۔ اس وقت شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا تھا ۔


مہیش بھٹ نے کہا کہ آزادی کے بغیر آزاد ادارے دکھاوا ہیں ۔ فلم ساز نے ٹویٹر پر کہا کہ اگر خوف کے ذریعہ دماغ کو بیڑیوں میں جکڑ دیا جائے یا نااہل بنا دیا جائے تو آپ کس طرح کی حکومت میں رہتے ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ آپ عوام ہیں نہ کہ شہری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شخصی آزادی کے بغیر آزاد اداروں کی تمام باہری شکل اور ڈھانچے ایک دکھاوا ہے ۔ صدف کو رہا کیا جائے ۔


وہیں بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے بتایا کہ صدف کے دوست دیپک کبیر جب ان کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے گئے تو یوپی پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا ۔ اداکارہ نے ٹویٹ کیا کہ کارکن اور اداکارہ صدف لکھنو کی جیل میں ہیں ... واضح نہیں ہے کہ کیوں ! ان کے دوست دیپک کبیر بھی جیل میں ہیں ، کیونکہ وہ ان کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے کیلئے گئے تھے ... صدف کو رہا کیا جائے ، دیپک کو رہا کیا جائے اور یوپی پولیس کو اس کی کارروائی کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے ۔


وہیں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ نے صدف کی گرفتاری پر ایک خبر کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ اداکار نے کہا کہ فیس بک لائیو کے دوران اترپردیش پولیس سے سوال کرنے کیلئے گرفتار کیا گیا ۔ مارپیٹ کی گئی اور استحصال کیا گیا ۔ صدف کو رہا کیجئے ۔ بالی ووڈ کی ان ہستیوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ فری صدف کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ۔ فلم ساز میرا نائر ، ہنس مہتا اور گلی بوائے اسٹار وجے ورما نے بھی صدف کو جیل میں رکھنے کی  مخالفت کی ہے ۔
First published: Jan 02, 2020 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading