بالی ووڈ اداکارہ مہیما چودھری کو بریسٹ کینسر (Mahima Chaudhary Breast Cancer) ہوگیا تھا۔ یہ حیران کرنے والا انکشاف ایک ویڈیو سے ہوا ہے۔ اس ویڈیو کو مہیما چودھری (Mahima Choduhry) کے دوست اور اداکار انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کینسر کے پتہ چلنے سے لے کر اس کے علاج کے دوران ہونے والے درد اور اس پر جیت حاصل کرنے کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ یہ سب بتانے کے دوران مہیما چودھری جذباتی بھی ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انوپم کی ہیلپ اور انکریزمنٹ سے وہ بریسٹ کینسر سے جنگ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔
انوپم کھیر (Anupam Kher Shared Video) نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں مہیما چودھری بتاتی ہیں کہ انہیں اس کے کوئی علامت نہیں نظر آئے تھے، لیکن ایک دن روٹین چیک اپ کے دوران کینسر کے بارے میں پتہ چلا۔ مہیما چودھری کی ‘ہمت والی‘ لڑائی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوپم کھیر نے لکھا کہ ایک ماہ پہلے جب انہوں نے اپنی آنے والی فلم میں کام کرنے کے لئے مہیما چودھری کو کال کیا تو تب انہیں مہیما کے بریسٹ کینسر کے بارے میں پتہ چلا۔
انوپم کھیر نے لکھا، ’خاتون کی ہمت اور کینسر کی کہانی: میں نے اپنی 525ویں فلم ’دی سگنیچر‘ میں ایک بہت ہی اہم کردار نبھانے کے لئے ایک ماہ پہلے امریکہ سے مہیما چودھری کو فون کیا تھا۔ ہماری بات چیت مجھے پتہ چلا کہ انہیں بریسٹ کینسر ہے۔ اس کے بعد ہمارے درمیان اسے لے کر بات چیت ہوئی ہے۔
دوسری خواتین کو ملے گی امید
انوپم کھیر نے فینس سے مہیما چودھری کو اپنا پیار اور نیک خواہشات بھیجنے کے لئے کہا۔ انہوں نے مزید لکھا، ’ان کا برتاو دنیا بھر میں اتنی ساری خواتین کو امیدیں دے گا۔ وہ چاہتی تھیں کہ میں ان کے بریسٹ کینسر کا دنیا کے سامنے انکشاف کرنے کا حصہ بنوں۔ وہ مجھے ایک اٹرنل آپٹی مسٹ کہتی ہیں، لیکن پیاری مہیما۔ آپ میری ہیرو ہو‘۔
مہیما چودھری نے سیٹ پر کی واپسی
انوپم کھیر نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مہیما چودھری ٹھیک ہوگئی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’وہ سیٹ پر واپس آگئی ہیں، جہاں اس وقت دونوں ہیں۔ وہ اڑنے کے لئے تیار ہیں۔ وہ سبھی فلمساز/ڈائریکٹر یہاں ہیں! یہاں ان کی صلاحیت کو دکھانے کا موقع ہے! تمہاری جے ہو‘!!
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔