ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اربازخان کے چکر میں اس ماڈل سے ہورہی ہے ملائیکہ ارڑوہ کی لڑائی؟

ملائیکہ اروڑہ ایک بارپھراپنے شو 'ایم ٹی وی سپرماڈل آف دی ایئر' کا اگلا سیزن لے کرآرہی ہیں۔ اس شومیں ملائیکہ اروڑہ، ملند سومن اور ڈیزائنرمسابا گپتا جج بنے نظرآئیں گے۔ وہیں شومیں سپرماڈل اجولاراؤت بھی شوکی کنٹیسٹنٹ کی مینٹربنی نظرآئیں گی۔

  • Share this:
اربازخان کے چکر میں اس ماڈل سے ہورہی ہے ملائیکہ ارڑوہ کی لڑائی؟
اربازخان کے چکر میں اس ماڈل سے ہورہی ہے ملائیکہ ارڑوہ کی لڑائی؟

ممبئی: ملائیکہ اروڑہ اوراربازخان کو ایک دوسرے سے الگ ہوئے ایک طویل وقت ہوگیا ہے۔ یہاں تک کہ یہ دونوں ہی اپنے اپنے اپنے بوائے فرینڈ اورگرل فرینڈ کے ساتھ زندگی میں آگے بھی بڑھ گئے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی دونوں ہی اکثرایک دوسرے کے چکرمیں سرخیوں میں آ ہی جاتے ہیں۔ اب حالیہ رپورٹ کی مانیں تو ملائیکہ اروڑہ اوران کے آنے والے ماڈلنگ شوکی سپرماڈل اجولا راؤت کے درمیان جم کرجھگڑا ہورہا ہے اوراس کی وجہ ہے ملائیکہ اروڑہ کے سابق شوہراربازخان۔


ملائیکہ اروڑہ ایک بارپھراپنے شو 'ایم ٹی وی سپرماڈل آف دی ایئر' کا اگلا سیزن لے کرآرہی ہیں۔ اس شومیں ملائیکہ اروڑہ، ملند سومن اورڈیزائنرمسابا گپتا جج بنے نظرآئیں گے۔ وہیں شومیں سپرماڈل اجولاراؤت بھی شوکی کنٹیسٹنٹ کی مینٹربنی نظرآئیں گی۔ اس شو کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے، لیکن پنکولا کی رپورٹ کی مانیں تو میکرس کو ابھی سے ہی ملائیکہ اروڑہ اوراجولا کے درمیان جھگڑوں کے سبب کا فی پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شو کےسیٹ پران دونوں ہیروئنوں میں جم کرکیٹ فائٹ ہورہی ہے۔

رپورٹ نے ایک ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شو کے میکرس ان دونوں کوالگ الگ رکھ کرشو کی شوٹنگ کررہے ہیں تاکہ کوئی جھگڑا نہ ہو۔ خبرہے کہ اجولا اور اربازخان کے درمیان رشتے کے بارے میں شو پر دکھاوا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ کرو کو ارباز کے ذریعہ بھیجے گئے انسٹا گرام میسیج بھی دکھانے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ اس کے ساتھ ہی اجولا شوٹنگ کے دوران کی کئی تصویریں بھی اربازخان کو مسلسل بھیجتی رہتی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق اجولا ہرکوشش کررہی ہیں کہ اس شو پران کی سب سے زیادہ بات ہو۔


جبکہ ملائیکہ اروڑہ وہیں اس سب سے کافی پریشان ہیں، لیکن پھربھی کافی صبروتحمل سے اس پورے معاملے کو ہینڈل کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس شومیں پورے ملک سے آئیں 10 لڑکیاں ماڈلنگ کی دنیا میں خود کو پرکھنے کا کام کریں گی۔ ہر طرح کے ماڈلنگ کانٹیسٹ کو پارکرنے کے بعد ان میں سے ایک سپرماڈل بنے گی۔






 




View this post on Instagram




 

#Repost @tanghavri with @get_repost ・・・



First published: Dec 17, 2019 09:44 AM IST