உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بگ باس کے گھر کا درجہ حرارت بڑھانے کیلئے آرہی ہیں ملائیکہ اروڑہ ، OTT پر لگے گا گلیمر کا تڑکا

    بگ باس کے گھر کا درجہ حرارت بڑھانے کیلئے آرہی ہیں ملائیکہ ، OTT پر لگے گا گلیمر کا تڑکا

    بگ باس کے گھر کا درجہ حرارت بڑھانے کیلئے آرہی ہیں ملائیکہ ، OTT پر لگے گا گلیمر کا تڑکا

    رات 8 بجے سے شروع ہونے والے 'بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) ' میں ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora Dance) اپنی گلیمرس اداوں سے سیٹ کا درجہ حرارت بڑھاتی نظر آئیں گی ۔ آج رات وہ پرم سندری گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔

    • Share this:
      ممبئی: بگ باس او ٹی ٹی آج رات 8 بجے سے ووٹ ایپ پر دکھایا جائے گا ۔ آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر اس کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ شائقین کی بھی خوش ہیں ۔ کرن جوہر اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے شو کے پرومو میں بتایا تھا کہ اس مرتبہ بگ باس میں ہاٹنیس کا تڑکا لگنے والا ہے اور اب اس کی پہلی جھلک بھی دیکھنے کو مل گئی ہے ۔ بگ باس کے پریمیم نائٹ میں خوبصورت اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے ڈانس کے ساتھ شو میں گلیمر کا تڑکا لگاتی نظر آئیں گی ۔

      رات 8 بجے سے شروع ہونے والے 'بگ باس او ٹی ٹی' میں ملائیکہ اروڑا اپنی گلیمرس اداوں سے سیٹ کا درجہ حرارت بڑھاتی نظر آئیں گی ۔ آج رات وہ پرم سندری گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی ۔ اس دوران ملائیکہ کافی ہاٹ اور خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ ملائیکہ ایک سفید رنگ کی ساڑی اور بیک لیس بلاؤز میں قہر ڈھارہی ہیں ۔ ملائیکہ کا انداز دیکھ کر ہر کوئی ان کا قائل ہو رہا ہے ۔ شو کے شروع میں ہی ملائیکہ نے طے کردیا کہ اس مرتبہ شو کافی زیادہ گلیمرس ہونے والا ہے ۔

      کچھ عرصہ قبل کرن جوہر نے ایک ویڈیو (بگ باس ویڈیو) شیئر کیا تھا ، جس میں وہ گھر کے ہر کونے کو دکھا رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کرن جوہر اپنے پسندیدہ گانے 'کبھی خوشی کبھی غم' کے ٹائٹل ٹریک کے ساتھ گھر میں داخل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو میں میزبان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کا اصول کبھی خوشی کبھی غم ، آیا ہوں میں کرن ، ہم اور آپ مل کر کریں گے فن۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Karan Johar (@karanjohar)





      بتادیں کہ اس سے پہلے بگ باس او ٹی ٹی کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر نظر آچکے ہیں ۔ لیکن شائقین اس بار بگ باس کے گھر کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں ۔ حال ہی میں جاری کئے گئے ویڈیو میں کرن نے گھر کا ہر گوشہ دکھایا ہے ۔ اس مرتبہ نئے گھر کا ڈیزائن کافی کول لگ رہا ہے اور اس مرتبہ بیٹھنے کا انتظام اور فرنیچر بھی کافی ڈیشنگ نظر آرہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: