ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بہن کی پارٹی میں ارجن کپور کے ساتھ انتہائی رومانٹک انداز میں نظر آئیں ملائیکہ ، یوزرس نے پکڑی چوری

وائرل ہورہی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی ہے ، جو سوشل میڈیا یوزرس کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور یہ تصویر ملائیکہ اروڑہ ، ارجن کپور اور کرن جوہر کی ہے ۔

  • Share this:
بہن کی پارٹی میں ارجن کپور کے ساتھ انتہائی رومانٹک انداز میں نظر آئیں ملائیکہ ، یوزرس نے پکڑی چوری
بہن کی پارٹی میں ارجن کپور کے ساتھ انتہائی رومانٹک انداز میں نظر آئیں ملائیکہ ۔ تصویر : وائرل بھیانی ۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کی بہن امرتا نے حال ہی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا تھا ، جس میں بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے شرکت کی ، جن میں کرن جوہر ، ملائیکہ اروڑہ ، ارجن کپور بھی شامل تھے  ۔ پارٹی کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔


وائرل ہورہی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی ہے ، جو سوشل میڈیا یوزرس کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور یہ تصویر ملائیکہ اروڑہ ، ارجن کپور اور کرن جوہر کی ہے ۔ اس تصویر میں ایک طرف ارجن کپور بیٹھے ہیں اور دوسری طرف کرن جوہر ۔ ان دونوں کے درمیان میں ملائیکہ اروڑہ انتہائی بولڈ اور ہاٹ انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں ۔


تصویر میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کی کمر پکڑ رکھی ہے اور دونوں انتہائی رومانٹک انداز میں تصویر کھینچوا رہے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران ملائیکہ کا انداز قابل دید ہے اور انہوں نے جو ڈریس پہنی تھی اس کی قیمت تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے ہی جیکلین فرنانڈیز بھی اسی طرح کا سوٹ پہنے جم کے باہر نظر آئی تھیں ۔ ویسے تو ملائیکہ فیشن ڈیوا ہیں ، لیکن اس مرتبہ ملائیکہ کی چوری پکڑی گئی ہے ۔ ان کا اور جیکلین کا آوٹ فٹ بالکل ایک جیسا ہے ۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






بتادیں کہ اس پارٹی میں منیش ملہوترا ، امرتا اروڑہ ، کرشمہ کپور ، کرن جوہر ، نتاشا پونے والا ، ملائیکہ اروڑہ ، سنجے کپور ، ماہیپ کپور ، گوری خان اور سیما خان نے شرکت کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 26, 2021 09:37 AM IST