ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بیسٹ فرینڈ کرینہ کپور کو بھیجا خاص تحفہ ، دیکھ کر خوش ہوگئیں اداکارہ

ملائیکہ اروڑہ نے ایسٹر کے موقع پر کرینہ کپور خان کے لئے ایک خاص تحفہ بھیجا ، جس کو کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعہ شیئر کیا ہے ۔

  • Share this:
ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بیسٹ فرینڈ کرینہ کپور کو بھیجا خاص تحفہ ، دیکھ کر خوش ہوگئیں اداکارہ
ملائیکہ اروڑہ نے اپنی بیسٹ فرینڈ کرینہ کپور کو بھیجا خاص تحفہ ، دیکھ کر خوش ہوگئیں اداکارہ ۔ (Photo:@kareenakapoorkhan/Instagram)

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان کتنی اچھی دوستی ہے ، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ کرینہ ، ملائیکہ اور ان کی گرل گینگ بھی ہر خاص موقع پر دکھائی دیتی ہیں ۔ ایک دوسرے کے بغیر نہ تو ان کی پارٹی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی تہوار کا جشن منایا جاتا ہے ۔ اتوار کو ایسٹر تھا ، اس موقع پر ملائیکہ اروڑہ اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ تھیں ، لیکن ارجن کپور کے ساتھ رہنے کے باوجود وہ اپنی بیسٹ فرینڈ کرینہ کپور کو نہیں بھول پائیں ۔


ملائیکہ اروڑہ نے ایسٹر کے موقع پر کرینہ کپور خان کے لئے ایک خاص تحفہ بھیجا ، جس کو کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعہ شیئر کیا ہے ۔ کرینہ کپور نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں انہیں ملائیکہ اروڑا سے ملا تحفہ نظر آرہا ۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا : شکریہ میری پیاری مالا ۔




وہیں اگر ملائیکہ اروڑہ کی بات کریں تو اتوار کو ایسٹر کے موقع پر وہ اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کو لے کر اپنے والدین کے گھر پہنچی تھیں ۔ دونوں نے گھر کے سامنے فوٹوگرافرس کیلئے پوز بھی دئے ۔ اس دوران ملائیکہ نے لو بیک رفلڈ ییلو ڈریس کے ساتھ ہائی ہیلس پہن رکھی تھی جبکہ ارجن نے براون ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک جینس پہن رکھی تھی ۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)





بتادیں کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے فروری میں اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا ۔ کرینہ جب اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آئی تھیں تو ملائیکہ ان سے ملنے کیلئے بھی پہنچی تھیں ۔ ملائیکہ اکثر اداکارہ کا حال جاننے کیلئے جاتی رہتی ہیں ۔

ڈیلیوری کے ایک مہینے بعد ہی کرینہ کپور پھر سے کام پر لوٹ آئی ہیں ۔ حال ہی میں انہیں ممبئی میں ایک اسٹوڈیو کے باہر دیکھا گیا تھا ۔ وہ اپنے آنے والے ایک ککنگ شو کے سلسلہ میں پہنچی تھیں ۔ اس کے ساتھ ہی کرینہ نے اپنا ورک آوٹ بھی شروع کردیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 05, 2021 09:34 AM IST