ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہولی پر وائرل ہوئی ملائیکہ اروڑہ کی خوبصورت تصویر، مداحوں نےکہا- بے رنگ سی زندگی میں رنگت بھر دو

ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) نے اپنے ہی انداز میں ہولی (Holi) مناتے ہوئے سبھی کو نیک خواہشات پیش کی۔ ملائیکہ اروڑہ کے جسم پر تو رنگ برائے نام ہی نظر آرہا ہے، پھر بھی اداکارہ نے ماحول کو رنگین بنا دیا ہے۔

  • Share this:
ہولی پر وائرل ہوئی ملائیکہ اروڑہ کی خوبصورت تصویر، مداحوں نےکہا- بے رنگ سی زندگی میں رنگت بھر دو
ہولی پر وائرل ہوئی ملائیکہ اروڑہ کی خوبصورت تصویر

ممبئی: کورونا کی وجہ سے بالی ووڈ اداکار اور اداکارہ اس بار بھی دھوم دھام سے ہولی (Holi) کا جشن نہیں منا سکے۔ کئی اسٹارس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ الگ الگ انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اسٹارس نے جہاں اپنی فیملی کے ساتھ رنگ گلال میں ڈوبی ہوئی تصویر - ویڈیو شیئر کی، وہیں ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کا سب سے الگ انداز نظر آیا۔ ملائیکہ اروڑہ نے اپنی کلر فل برائٹ ڈریس سے ہی ماحول کو رنگین بنا دیا ہے۔


ملائیکہ اروڑہ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بے حد خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ رنگوں کے تیوہار ہولی کے اس خاص موقع پر ملائیکہ اروڑہ نے اپنے ہی انداز میں رنگ بکھیرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پرشیئر تصویر میں ملائیہ اروڑہ نے آف شولڈر کی کلر فل ڈریس پہنی ہوئی ہیں۔




صوفے پر بیٹھ کر بڑے ہی اسٹائل میں کھنچوائی گئی اس تصویر میں اپنا ہیئر اسٹائل بے حد سادہ ہے۔ اداکارہ نے بالوں کا بن بناکر اوپر کی طرف باندھا ہوا ہے۔ اس تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ کی اوپن شولڈر پر ڈارک پنک کلر کا گلال یا رنگ لگا ہوا ہے۔ بس ملائیکہ اروڑہ کی یہی ادا ان کے مداحوں کا دل لوٹنے کے لئے کافی ہے۔ اس تصویر پر بے حد خوبصورت کمنٹس بھی آرہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’رنگ لگانے کا تو بہانا ہے، ہمیں تو بس تمہارے قریب آنا ہے۔ اس بے رنگی سی زندگی میں رنگ بھر دو، گلال اور اپنے پیار کے رنگ سے ہمیں رنگ دو‘۔



فٹنس کوئن ملائیکہ اروڑہ اکثر اپنے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس کے ذریعہ ملائیکہ اروڑہ اپنے مداحوں کو فٹنس کا منتر دیتی رہتی ہیں۔ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑہ ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور اپنے ریلیشن شپ کو کھلے عام ظاہر بھی کرنے لگے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 29, 2021 11:21 PM IST