உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اس Bold Dress کیلئے خرچ کرڈالے اتنے روپے، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اس Bold Dress کیلئے خرچ کرڈالے اتنے روپے، جان کر اڑجائیں گے ہوش! تصویر : انسٹاگرام ویڈیو ۔

    اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اس Bold Dress کیلئے خرچ کرڈالے اتنے روپے، جان کر اڑجائیں گے ہوش! تصویر : انسٹاگرام ویڈیو ۔

    کرشمہ کپور نے اپنے گھر پر کرسمس پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا (Malaika Arora) اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور (Arjun Kapoor) کے ساتھ پہنچیں ۔ اس دوران ملائیکہ کے بولڈ لک کے خوب چرچے ہورہے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کرشمہ کپور نے اپنے گھر پر کرسمس پارٹی کا اہتمام کیا ۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا (Malaika Arora) اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور  (Arjun Kapoor) کے ساتھ پہنچیں ۔ اس دوران ملائیکہ کے بولڈ لک کے خوب چرچے ہورہے ہیں ۔ ملائیکہ نے برالیٹ کے ساتھ ہاٹ شارٹس اور ویلویٹ کا ہی شرگ پہن رکھا تھا جو آگے کی جانب سے کھلا ہوا تھا ۔ اس بولڈ لک کے وائرل ہونے کے بعد اب اس ڈریس کی قیمت لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس بولڈ ڈریس کی قیمت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ سکتے ہیں!

      ملائیکہ اروڑا نے اس بولڈ لک کے لئے 2.45 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی اس مخملی ڈریس کو Gucci سے لیا ہے۔ اس ڈریس کے اوپن شرگ کی بات کریں تو  اس کی آن لائن قیمت 1,48,276 ہے ۔ وہیں اسی کے میچنگ Gucci شارٹس کی قیمت  97,353 روپے ہے ۔ ان دونوں کو ملا کر 2.45 لاکھ روپے ہوئے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      اپنی اس آوٹ فٹ کے ساتھ ملائیکہ نے ہرے رنگ کا میچنگ پرس بھی کیری ہوا ہے۔ اس کلچ پر سانپ کا ڈیزائن بنایا ہوا ہے۔ یہ پرس Judith Leiber برانڈ کا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1695 ڈالر ہے، جسے ہندوستانی کرنسی میں تبدیل کرنے پر تقریباً 1,26,933 روپے بنتے ہیں۔ یعنی ملائیکہ نے اپنی ڈریس پر مجموعی طور پر تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار خرچ کئے ہیں۔

      ملائیکہ جیسے ہی کار سے اتر کر کیمرے کے سامنے آئیں تو ملائیکہ کی ڈریس سرخیوں میں چھا گئی ۔ تاہم اس ڈریس کو پہننے کے بعد ملائیکہ ایک حادثہ کا شکار ہونے سے بھی بال بال بچ گئیں ۔ دراصل ملائیکہ جیسے ہی کار سے نیچے اتریں تو اونچی ایڑیوں کی وجہ سے وہ خود کا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں اور اس دوران وہ لڑکھڑا گئیں ۔ تاہم ملائیکہ کو نزدیک کھڑے ایک شخص نے سہارا دیا اور انہیں گرنے سے بچا لیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: