ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت (Mallika Sherawat) نے ٹاپ لیس فوٹو شیئرکی ہے۔ یہ تصویر بلیک اینڈ وہائٹ ہے۔ اس میں ملیکا شیراوت اپنے پرانے انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ ملیکا شیراوت نے اپنی 'مرڈر'، 'خواہش'، 'ویلکم'، 'ہس'، جیسی فلمیں زبردست بولڈ سین کئے تھے۔ عمران ہاشمی کے ساتھ مرڈر میں ان کے اوپر فلمائےگئے سین کو آج بھی بالی ووڈ کے سب سے زیادہ بولڈ سینس میں رکھا جاتا ہے۔ اب سالوں بعد ایک بار پھر سے ملیکا شیراوت اپنے پرانے انداز میں دیکھا گیا تھا۔
اس سے پہلے ملیکا کو بگ باس 13 کے سیٹ پر سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ جم کر مستی کرتے دیکھا گیا تھا۔ اتنا ہی نہیں جب وہ بگ باس کے گھر اندر گئی تھیں تب انہوں نے عاصم کے ساتھ بےحد نرالے انداز میں ڈانس کیا تھا۔ ڈانس کے دوران انہوں نے عاصم ریاض کی شرٹ بھی اتار دی تھی۔ اس بات نے جم کرسرخیاں بٹوری تھیں۔
جبکہ کچھ وقت پہلے Metoo مہم کے دوران انہوں نےکئی بڑے انکشاف کئے تھے۔ ملیکا شیراوت نے اس وقت کہا تھا کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے صرف اس لئے باہر کردیا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے اپنےکو اسٹار کے ساتھ تعلقات بنانے سے انکار کردیا تھا۔ اس سے پہلے آخری بار ملیکا شیراوت کو 2019 میں ویب سیریز 'بوسبکی پھٹےگی' میں دیکھا گیا تھا۔ جبکہ 2017 میں 'زینت' فلم میں نظر آئی تھیں۔
اس کے علاوہ 2016 میں میں چائنیز فلم 'ٹائم رائیڈرس' میں بھی نظر آئی تھیں۔ حالانکہ بالی ووڈ ان کی کوئی ہٹ فلم آخری بار سال 2007 میں آئی 'ویلکم' اور سال 2011 میں آئی 'ڈبل دھمال' اوسط ثابت ہوئی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔