اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کو گنوانی پڑگئی کئی فلمیں ، دیا اب یہ بڑا بیان

    تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کو گنوانی پڑگئی کئی فلمیں

    تعلقات قائم کرنے سے انکار کیا تو بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کو گنوانی پڑگئی کئی فلمیں

    ملکا نے کہا کہ می ٹو مہم نے جنسی استحصال پر بات کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے ۔ اب فلم انڈسٹری میں اس طرح کے واقعات کو دبانا مشکل ہے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ مشہور اداکارہ ملکا شیراوت ان دنوں کافی سرگرم ہیں ۔ دراصل وہ اپنی آنے والی ویب سیریز بو سب کی پھٹے گی کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے می ٹو مہم پر بھی بات چیت کی ۔ ملکا نے کہا کہ می ٹو مہم نے جنسی استحصال پر بات کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے ۔ اب فلم انڈسٹری میں اس طرح کے واقعات کو دبانا مشکل ہے ۔

      نیوز ایجنسی بھاشا کی رپورٹ کے مطابق ملکا پہلے ہی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے صرف اس لئے باہر کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

      ملکا نے کہا کہ اس مہم نے خواتین کو طاقتور بنایا ہے جبکہ مرد ڈرے ہوئے ہیں ۔ ملکا نے کہا کہ می ٹو ایک مثبت قدم ہے ، یہ ایک مضبوط قدم ہے جو ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے ، لیکن انڈسٹری کے لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، کام کی جگہ پر محفوظ ماحول خواتین اور مرد دونوں کا حق ہے ۔ ملکا کا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خواتین ڈائریکٹر ، رائٹر اور سنیماٹوگرافر کی کمی ہے ۔



      بتادیں کہ حال ہی میں کپل شرما کے شو پر پہنچی ملکا نے ایک عجیب سا قصہ شیئر کیا تھا ۔ ملکا نے بتایا کہ ایک فلم ساز ان کی ہاٹنیس چیک کرنے کیلئے ان کے پیٹ پر انڈا فرائی کرنا چاہتا تھا ، لیکن اس کا یہ ارمان پورا نہیں ہوسکا ، کیونکہ ملکا نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ۔



      پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو ملکا آخری مرتبہ زینت نام کی ہندی فلم میں نظر آئی تھیں ۔ اب ملکا شیراوت بو سب کی پھٹے گی نام کی ایک ویب سیریز میں نظر آنے والی ہیں ۔ ہندی ، تمل ، انگریزی ، چینی فلموں کے بعد اب ملکا ویب پلیٹ فارم پر ڈیبیو کررہی ہیں ۔
      First published: