ملکہ شیراوت اپنی بیک لیس ڈریس کی وجہ سے ہوئیں ٹرول ، وائرل ویڈیو میں دکھا انتہائی بولڈ انداز
فلم 'مرڈر' میں بولڈ سین دے کر بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کرنے والی اداکارہ ملکہ شیراوت (Mallika Sherawat) ایک مرتبہ پھر اپنے بولڈ اوتار کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ ملکہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تھرو بیک تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
فلم 'مرڈر' میں بولڈ سین دے کر بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کرنے والی اداکارہ ملکہ شیراوت (Mallika Sherawat) ایک مرتبہ پھر اپنے بولڈ اوتار کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ ملکہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تھرو بیک تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ممبئی : حصار کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہونے والی اداکارہ ملکہ شیراوت نے بالی ووڈ سے ہالی وڈ تک کا سفر کیا ہے ۔ فلم 'مرڈر' میں بولڈ سین دے کر بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کرنے والی اداکارہ ملکہ شیراوت ایک مرتبہ پھر اپنے بولڈ اوتار کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ ملکہ شیراوت سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے فینس سے ہمیشہ وابستہ رہتی ہیں ۔
ملکہ شیراوت آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تھرو بیک تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ چونکہ انسٹاگرام پر ملکہ کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ، اسلئے ان کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتی ہے ۔ اس کڑی میں ملکہ کی ایک پوسٹ ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے ۔ اس پوسٹ میں ملکہ نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو کسی ایوارڈ فنکشن کا نظر آرہا ہے ۔ یہ ویڈیو ملکہ کی ڈریس کی وجہ سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے بیک لیس ڈریس پہن رکھی ہے۔
ویڈیو میں ملکہ اپنی ڈریس کو سنبھالتی نظر آرہی ہیں ۔ وہ اس ڈریس میں کافی بولڈ لگ رہی ہیں ۔ اگرچہ یہ ویڈیو پرانا ہے ، لیکن ان کی ڈریس کی وجہ سے لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے ہیں ۔ یوزرس ان کے ڈریسنگ سینس کو بالکل پسند نہیں کر رہے ہیں ۔ ساتھ ہی کچھ یوزرس کو ملکہ کی خوبصورتی کی تعریف میں کمنٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔
بتادیں کہ ملکہ جلد ہی سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی آنے والی فلم 'روزی : دی سیفرن چیپٹر' میں نظر آئیں گی ۔ وویک اوبرائے بھی اس فلم میں ان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی اس فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔