زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے معاملہ میں آیا نیا موڑ ، اداکارہ کے منیجر نے کیا یہ بڑا دعوی
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے والے بیان سے سبھی حیران ہیں ، لیکن اس درمیان ایک ایسی خبر سامنے آرہی ہے کہ اب سمجھنا مشکل ہورہا ہے کہ آخر معاملہ کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 01, 2019 03:13 PM IST
زائرہ وسیم ۔ فائل فوٹو
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے والے بیان سے سبھی حیران ہیں ، لیکن اس درمیان ایک ایسی خبر سامنے آرہی ہے کہ اب سمجھنا مشکل ہورہا ہے کہ آخر معاملہ کیا ہے ۔ نیوز 18 نے جب زائرہ وسیم سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ اس کے بعد جب ان کے منیجر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ زائرہ وسیم کا اکاونٹ ہیک ہوا تھا اور ہم یہ جاننے کی کوشش کررہے کہ کس نے زائرہ کا اکاونٹ ہیک کرکے یہ پوسٹ لکھی ہے ۔
منیجر کے مطابق اس معاملہ کی شکایت سوشل میڈیا ٹیم سے کردی گئی ہے ، لیکن ابھی تک پولیس یا سائبر سیل میں کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ زائرہ نے اتوار کو فلم انڈسٹری کو الوداع کہننے کا اعلان کیا تھا ۔
#Breaking- #News18Exclusive- जायरा वसीम के मैनेजर का दावा- जायरा ने फेसबुक पोस्ट नहीं लिखी थी, उनका अकाउंट हैक किया गया था pic.twitter.com/V9McBbba8C
— News18 India (@News18India) July 1, 2019

انہوں نے لکھا تھا کہ اس شعبہ میں مجھے کافی پیار ، ساتھ اور تعریفیں ملیں ، لیکن یہ مجھے جہالت کی راہ پر بھی لے جارہا تھا ۔ یہ مجھے میرے ایمان سے دور کررہا تھا ، میرے مذہب کے ساتھ میرے رشتوں کو خطرہ پہنچا رہا تھا ، مجھے احساس ہورہا ہے کہ بھلے ہی میں یہاں پوری طرح فٹ بیٹھتی ہوں ، لیکن میں یہاں کی نہیں ہوں ، میں آج آفیشیلی اعلان کرتی ہوں کہ میں اس فیلڈ سے خود کو الگ کررہی ہوں ۔










