Amitabh Bachchan injured: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے۔ حیدرآباد میں بگ بی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور اس دوران وہ زخمی ہوگئے۔ چوٹ لگنے کی وجہ سے شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔ بگ بی ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں ان کا علاج جاری ہے۔ حیدرآباد کے اے آئی جی AIG اسپتال میں امیتابھ بچن کا سٹی اسکین کیا گیا ۔ چیک اپ کے بعد بھ بھی ممبئی اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ ڈاکٹرس نے انہیں پٹی باندھی ہیں اور آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔
اپنے بلاگ کے ذریعے معلومات دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے خود بتایا کہ وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'پروجیکٹ کے' کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ممبئی میں اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔
بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا، "حیدرآباد میں 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران، ایک ایکشن شاٹ کے دوران، میں زخمی ہو گیا، پسلی کا کارٹلیج پھٹ گیا اوردائیں پسلی کا رب کیج پھٹ گیا ہے۔ شوٹ رد کر دیا گیا ہے۔ اے آئی جی اسپتال میں ڈاکٹر سے مشورہ لیا اور سی ٹی اسکین کرایا ۔ میں حیدرآباد سے گھر واپس آیا ہوں۔ بینڈیج کر لی گئی ہے اور باقی کا علاج جاری ہے۔ ہاں دردناک ہے، ہلنے اور سانس لینے میں تھوڑی دشواری ہورہی ہے، اسے ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگیں گے، اس سے پہلے کہ یہ نارمل ہوجائے، درد کے لیے کچھ دوا بھی چل رہی ہے۔
کمرے میں پڑے رو رہے تھے امیتابھ بچن، محمود نے قرآن شریف پڑھ کر ماری پھونک، ہوا یہ کرشمہ۔۔۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ تمام کام جو چوٹ کی وجہ سے ہونے تھے، فی الحال روک دیے گئے ہیں۔ علاج مکمل ہونے تک تمام کام بند رہیں گے۔ اس وقت میں جلسہ میں آرام کر رہا ہوں اور تمام ضروری کاموں کے لیے تھوڑا سا موبائل سے دور ہوں لیکن ہاں آرام میں عموماً لیٹے رہتے ہیں لیکن یہ مشکل ہو گا یا کہہ دوں؟ میں آج شام جلسہ گیٹ پر خیر خواہوں سے نہیں مل سکوں گا.. اس لیے مت آنا.. اور جو آنے والے ہیں ان کو جتنا ہو سکے بتا دیں۔ باقی سب ٹھیک ہے۔''
امیتابھ بچن کا نام، آواز اور فوٹو بغیر اجازت کے استعمال کی تو ہوگی مشکل، کورٹ کا بڑا فیصلہآپ کو بتا دیں کہ پربھاس اسٹارر فلم پروجیکٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون بھی نظر آئیں گی۔ فلم اگلے سال 12 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری ناگ اشون کر رہے ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی فلم بتا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔