Mika Di Vohti: میکا سنگھ کو یاد آیا مشہور سنگر شان کا خاص مشورہ، کہی تھی یہ بات
Mika Di Vohti: میکا سنگھ کو یاد آیا مشہور سنگر شان کا خاص مشورہ، کہی تھی یہ بات ۔ فائل فوٹو ۔
Swayamvar-Mika Di Vohti : گلوکار میکا سنگھ اور مشہور سنگر شان دونوں اچھے دوست ہیں اور برسوں سے میوزک انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ میکا سنگھ جلد ہی شادی کرکے گھر بسانے والے ہیں۔
نئی دہلی : گلوکار میکا سنگھ اور مشہور سنگر شان دونوں اچھے دوست ہیں اور برسوں سے میوزک انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ میکا سنگھ جلد ہی شادی کرکے گھر بسانے والے ہیں۔ ان دنوں وہ سویمبر- 'مکا دی ووٹی' کے لیے سرخیوں میں ہیں، جس میں وہ اپنی ہونے والی دلہن کا انتخاب کر کے اسے گھر لانے والے ہیں۔ میکا سنگھ نے حال ہی میں اس واقعہ کو یاد کیا جب گلوکار شان نے انہیں لگزری گاڑی سے نہیں بلکہ آٹو سے آنے کا مشورہ دیا تھا ۔ آخر شان نے کیوں یہ مشورہ میکا کو دیا تھا ، اس کا بھی انکشاف انہوں نے کردیا ۔
میکا سنگھ نے کئی پنجابی گانوں کے ساتھ بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔ 'اپنا سپنا منی منی'، 'پیار کے سائیڈ ایفیکٹس'، 'جب وی میٹ'، 'اوئے لکی لکی اوئے'، 'سنگھ از کنگ' جیسی کئی فلموں میں گانے گائے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کی تلاش میں ممبئی میں گھوم رہے تھے تو گلوکار شان نے انہیں مہنگی گاڑی میں نہیں آنے کا مشورہ دیا تھا۔
ٹائمز ناؤ کو انٹرویو دیتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ 'جب میں آیا تو شان نے مجھے کہا کہ آپ بڑی بڑی گاڑیوں میں مت آیا کرو، کیونکہ یہاں پر کام نہیں ملتا۔ آپ صرف ایسے آیا کرو یا آٹو میں آو ، تبھی کام دیں گے لوگ ۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ شاید مجھے چیزیں بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ کوئی بھی ریئلٹی شو اٹھا لیں۔ اس میں آپ کو ایک گلوکار ضرور نظر آئے گا، بھلے ہی وہ گلوکار ڈانس کا اے بھی نہ جانتا ہو، لیکن وہ ڈانسنگ شو کو جج کر رہا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ وہ مقبول ہے۔ پھر وہ آپ کو کامیڈی شو میں بھی نظر آئے گا ، میں یہی چاہتا تھا، ہماری سنگنگ کمیونٹی کی ترقی کیلئے، آج ہر پنجابی سنگر کو موقع مل رہا ہے اور میں خوش ہوں ۔ میرا خواب تھا کہ سنگر کو صرف عظیم گلوکار کا ایوارڈ ہی نہیں دیا جائے بلکہ پورا احترام بھی دیا جائے ۔
آپ کو بتادیں میکا جلد ہی اسٹار بھارت پر نشر ہونے والے ویڈنگ ریئلٹی شو سویمبر- 'مکا دی ووٹی' میں نظر آئیں گے۔ وہیں شان شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔