ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مس انڈیا کا تاج جیتنے والی ریا ریکوار کی ماں نے کی خود کشی، اہل خانہ نے پولیس پر لگایا اذیت رسانی کا الزام

مس انڈیا تاج پرنسیز کا خطاب جیتنے والی ریا ریکوار (Riya Raikwar) کی ماں نے پولیس کی اذیت رسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔ ریا ریکوارڈ کی ماں سدھا ریکوار (Sudha raikwar commits suicide) اپنے بیٹے کے اغوا کی رپورٹ لکھوانے تھانے میں گئی تھیں۔

  • Share this:
مس انڈیا کا تاج جیتنے والی ریا ریکوار کی ماں نے کی خود کشی، اہل خانہ نے پولیس پر لگایا اذیت رسانی کا الزام
بڑی خبر: مس انڈیا کا تاج جیتنے والی ریا ریکوار کی ماں نے کی خود کشی، اہل خانہ نے پولیس پر لگایا اذیت رسانی کا الزام

ممبئی: مس انڈیا تاج پرنسز کا خطاب جیتنے والی ریا ریکوار (Riya Raikwar) کی ماں نے پولیس کی اذیت رسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔ یوپی کے باندہ میں وہ اپنے بیٹے کے اغوا کی رپورٹ درج کروانے گئی تھی، جہاں پولیس نے ان کے ساتھ برا برتاو کیا۔ تھانے میں ہوئی بے عزتی سے شرمندہ خاتون نے گھر لوٹ کر ریلنگ میں لٹک کر خود کشی کرلی، جسے اس نے فیس بک پر لائیو بھی کیا۔ فیملی والے پولیس پر اذیت کا الزام لگا رہے ہیں۔ خاتون کی ایک بیٹی ریا ریکوار فیشن ماڈل ہیں۔ وہ ایک تنظیم کی طرف سے منعقدہ مس انڈیا تاج (کراون پرنسز) (Miss India Taj) رہ چکی ہیں۔


دراصل، ریا ریکوار کی ماں سدھا ریکوار (Sudha raikwar commits suicide) اپنے بیٹے کے اغوا کی رپورٹ لکھوانے تھانے میں گئی تھیں۔ جہاں انہیں پولیس نے صبح سے شام تک تھانے میں بٹھاکر ذہنی دباو بنایا اور بعد میں ایف آئی آر لکھنے کی بجائے الٹا خاتون کے ہی بھائی کو لاک اپ کے اندر ڈال دیا۔ الزام ہے کہ پولیس نے ایسا اس فریق کے کہنے پر کیا، جس پر اغوا کا الزام تھا۔ حالانکہ پولیس اس حادثہ کے پیچھے پیسوں کے لین دین کا تنازعہ بتا رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ ریا ریکوار کے والد فائنانس کا کام کر رہے تھے، جس میں بہت سارے لوگوں کا پیسہ پھنس گیا تھا۔


دوسری جانب، خواتین کی دونوں بیٹیوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ اہل خانہ نے پولیس (Police) پر مجرمین کے ساتھ مل کر کام کرنے جیسے سنگین الزام لگائے ہیں۔ اسپتال میں اہل خانہ اور پولیس کے درمیان کئی بار تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کے گمشدہ بیٹے کی تلاش کر رہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 11:56 AM IST