ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

متھلا پالکر نے شیئر کی اپنی بلیک بکنی والی تصویر، لُک دیکھ کر مداح ہوئے کریزی

متھلا پالکر (Mithila Palkar) نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر (Photos Share) کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں متھلا کافی بولڈ اینڈ بیوٹی فل نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
متھلا پالکر نے شیئر کی اپنی بلیک بکنی والی تصویر، لُک دیکھ کر مداح ہوئے کریزی
متھلا پالکر نے شیئر کی اپنی بلیک بکنی والی تصویر، لُک دیکھ کر مداح ہوئے کریزی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل متھلا پالکر (Mithila Palkar) اپنے ٹیلنٹ کے لئے انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں۔ متھلا کو مداحوں نے بیشتر ٹریڈیشنل انداز میں ہی دیکھا اور پسند کیا ہے۔ متھلا نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر (Photos Share) کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں متھلا کافی بولڈ اینڈ بیوٹی فل نظر آرہی ہیں۔ مداح بھی اداکارہ کو اس اوتار میں دیکھ کر حیران ہیں۔


متھلا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی بلیک بکنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ متھلا کا یہ لُک مداحوں کو کریزی بنا رہا ہے۔ متھلا کی گزشتہ دنوں فلم ’تربھنگا‘ میں کاجول کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکی ہیں۔ ان کی اداکاری کو فلم میں زیادہ سراہا گیا تھا۔


متھلا پالکر (Instagram @MithilaPalka)
متھلا پالکر (Instagram @MithilaPalka)


سوشل میڈیا پر متھلا کافی سرگرم رہنے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ متھلا کی ساڑی لُک ان کے مداحوں کو کافی پسند آتا ہے۔ متھلا نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات ورون نارویکر کی مراٹھی فلم ’مرمبا‘ سے کی تھی۔ فلم میں ان کے ساتھ امیے واگھ اور سچن کھیڈیکر بھی نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ متھلا، عرفان خان کے ساتھ 2018 میں آئی فلم ’کارواں‘ میں نظر آئی تھیں۔ ان دونوں کی کھٹی میٹھی کیمسٹری نے سبھی کو خوب ہنسایا اور ایموشنل بھی کیا تھا۔ وہیں عرفان خان کے انتقال کی خبر نے متھلا پالکر کو بھی گہرا صدمہ دیا۔ متھلا بھی عرفان کی شخصیت سے کافی متاثر تھیں۔ انہوں نے اپنے انداز میں فلم ’کارواں‘ کا ہی ایک گیت ’ہارٹ اٹیک‘ گاکر عرفان خان کو آخری وداعی دی تھی۔ اس فلم میں عرفان نے ’شوکت‘ کا کردار نبھایا تھا۔ متھلا کا یہ ویڈیو مداحوں کو خوب پسند آیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 01:48 PM IST