نوجوان اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ممبئی کی چمک دمک سے بھری دنیا میں داخل ہوتے ہیں۔ کئی اپنی منزل پالیتے ہیں، تو کئی لوگوں کے خواب بکھر جاتے ہیں۔ ممبئی میں 30 سال کی ایک ماڈل کی خودکشی کی خبر سامنے آئی ہے، جس نے گلیمر کی دنیا کے سیاہ پہلو سے ایک بار پھر سب کا کرایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماڈل نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خودکشی نوٹ لکھا تھا، جسے ممبئی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ سوسائڈ نوٹ میں ماڈل نے خودکشی کے لئے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔ وہ اپنی زندگی سے کافی مایوس تھیں۔
ماڈل کی لاش پنکھے سے لٹکی ملیماڈل کا نام آکانشا موہن ہے، جو 30 سال کی ہیں، جنہیں ممبئی کے چار بنگلہ ایریا کے ایک ہوٹل میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ وہ ہوٹل میں ایک کمرہ کرایے پر لے کر رہ رہی تھیں۔ ورسووا پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
منیجر کے کہنے پر ہوٹل پہنچی پولیسمیڈیا رپورٹ کے مطابق، ماڈل بدھ سے ہوٹل کے کمرے میں رہ رہی تھیں۔ ہوٹل کے ویٹر نے جب اگلی صبح کمرے کی گھنٹی بجائی تو کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ہوٹل کے منیجر نے پولیس کو جانکاری دی۔ ممبئی پولیس جب ماسٹر چابی کا استعمال کرکے کمرے میں داخل ہوئی تو انہیں ماڈل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی ماڈلپولیس نے کمرے سے جو سوسائڈ نوٹ برآمد کیا ہے، اس میں ماڈل نے کسی کو اپنے خود کشی کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔ سوسائڈ نوٹ میں لکھا ہے- معاف کریں، کوئی بھی اس کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ صرف سکون چاہتی ہوں، اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش بھیج دی ہے۔ پولیس فی الحال ہر طرح سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔