உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوا: مونی رائے

    مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تصویر : مونی رائے انسٹاگرام ۔

    مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ تصویر : مونی رائے انسٹاگرام ۔

    اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم برہماستر میں کام کرکے ان کا خواب خواب پورا ہوگیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اداکارہ مونی رائے کا کہنا ہے کہ مشہور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم برہماستر میں کام کرکے ان کا خواب خواب پورا ہوگیا ہے۔ ٹی وی سیرئل ناگن میں کام کر چکیں مونی،امیتابھ بچن کے ساتھ فلم برہماسترمیں کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے اور ان کا یہ خواب پورا ہوگیا۔مونی ،امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے پہلے دو دن کافی جھجکیں تھیں لیکن بعد میں انہیں فلم ہدایت کار عیان مکھرجی نے انہیں سمجھایا کہ انہیں بھولنا پڑے گا کہ وہ امیتابھ کے سامنے اداکاری کررہی ہیں،یہ بےحد ضروری ہے تاکہ شاٹس صحیح طریقےسے لئے جائیں۔ بعد میں مونی نے بھی یہ بات سمجھی اور اچھے انداز میں اداکاری شروع کی۔
      مونی رائے نے بتایا کہ جب امیتابھ سیٹ پر کام کررہے ہوتے ہیں تو کافی کم بات کرتے ہیں،لیکن وہ جاکر ان سے بات چیت کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ۔مونی نے بتایا کہ امیتابھ نے ایک سین میں ان کی کافی مدد بھی کی۔

      انہوں نے کہا کہ بڑی شخصیات کے ساتھ کام کرنا اور انہیں کام کرتے دیکھ کر بھی سیکھنے کو ملتا ہے اور آگے بھی وہ چاہتی ہیں کہ کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔
      First published: