உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مونی رائے نے اپنی شادی کے بعد لگایا گلیمرس کا تڑکا، ویسٹرن گرین ڈریس میں تصاویر وائرل

    مونی رائے نے اپنی شادی کے بعد لگایا گلیمرس کا تڑکا

    مونی رائے نے اپنی شادی کے بعد لگایا گلیمرس کا تڑکا

    Mouni Roy Viral Photo: مونی رائے (Mouni Roy) اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ بزنس سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ 27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے پہلے ساوتھ کلچر کے مطابق شادی کی، پھر اسی شام کو بنگالی رسم ورواج کے مطابق سات پھیرے لئے۔

    • Share this:
      Mouni Roy Viral Photo: مونی رائے (Mouni Roy) اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ بزنس سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ 27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے پہلے ساوتھ کلچر کے مطابق شادی کی، پھر اسی شام کو بنگالی رسم ورواج کے مطابق سات پھیرے لئے۔ مونی رائے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان مونی رائے کی ایک اور تصاویر سامنے آئی، جو ان کی شادی کے بعد کی ہے۔

      مونی رائے کی اس تصاویر کو ان کی خاص دوست مندرا بیدی (Mandira Bedi) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں مندرا بیدی اور مونی رائے دونوں ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مندرا بیدی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’گرے گرین‘۔ تصویر میں مونی رائے اور مندرا بیدی دونوں ہی ویسٹرن گرین ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں، مونی رائے کے ہاتھوں میں شادی والی مہندی لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تو آئیے، آپ بھی دیکھئے شادی کے بعد مونی رائے کی پہلی تصویر۔

      Instagram Printshot
      Instagram Printshot


      سوشل میڈیا پر مونی رائے کی یہ تصویر اب وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ اس تصویر پر مسلسل کمنٹ کرکے مونی رائے کو ان کی شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ دو گھنٹے پہلے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک 21 ہزار سے زیادہ بار لائک کیا جاچکا ہے۔ مونی رائے کے مداحوں کو ان کی یہ تصویر بے حد پسند آرہی ہیں۔

      وہیں مونی رائے نے آج اپنے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک شلوک لکھا- ’سخا سپتپادا بھاوا‘۔ سخایو سپتپادا ببھو۔ سکھیا تے گمیام۔ سخیانمےمایوتشم! سخیانمے میوشتھا!۔ اس شولک کا مطلب ہوتا ہے، ’تم نے میرے ساتھ مل کر سات قدم چلے ہیں، اس لئے میری دوستی قبول کرو۔ ہم نے ایک ساتھ سات قدم چلے ہیں، اس لئے مجھے تمہاری دوستی قبول کرنے دو۔ مجھے اپنی دوستی سے الگ مت ہونے دینا۔ واضح رہے کہ مونی رائے کی شادی کی ساری رسومات گوا میں ہوئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: