ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے الزامات کو بتایا جھوٹا ، کیا یہ بڑا انکشاف

مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt) اور ان کے بھائی مکیش بھٹ (Mukesh Bhatt) نے اداکارہ لوینا لودھ (Luviena Lodh) کے خلاف ایک کروڑ روپے کے ہتک عزت کا کیس درج کرانے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں ان کے سبھی الزامات کو غلط بتایا ہے ۔

  • Share this:
مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے الزامات کو بتایا جھوٹا ، کیا یہ بڑا انکشاف
مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے الزامات کو بتایا جھوٹا ، کیا یہ بڑا انکشاف

مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مکیش بھٹ نے اداکارہ لوینا لودھ کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات کو غلط بتایا ہے ۔ دونوں بھائیوں نے اداکارہ کے خلاف ایک کروڑ روپے کے ہتک عزت کا کیس درج کرانے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں لوینا لودھ کو لے کر کچھ سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ انہوں نے لوینا لودھ کے سبھی الزامات کو غلط بتایا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ لوینا کا یہ دعوی جھوٹا ہے کہ وہ ہماری بہو ہیں ۔


بھٹ کنبہ کا کہنا ہے کہ لوینا لودھ نے ان کے فلیٹ پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کو خالی کروانے کی کارروائی کرنے کے بعد لوینا نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ مہیش بھٹ اور ان کے بھائی مکیش بھٹ کے ذریعہ جو بیان جاری کیا گیا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ لوینا لودھ اور ان کے شوہر سمت سبروال کے درمیان سال 2016 سے ازدواجی تنازع چل رہا ہے اور سمت ہماری کمپنی وشیش فلمس میں کام کرتا ہے ۔ حال ہی میں ان کے خلاف ایک فلیٹ کو خالی کرنے کیلئے کارروائی کی گئی تھی ، جس پر انہوں نے ( لوینا ) قبضہ کر رکھا ہے ۔ اس کارروائی کے بعد ہی ایک حکمت عملی کے تحت اداکارہ نے ہمارے خلاف اور ہمارے کنبہ کے اراکین کو ذاتی طور پر نشانہ بنایا ۔




 




View this post on Instagram




 

I m being harrased by Mahesh Bhatt & family. Pls support.


A post shared by Actor | Luviena Lodh (@luvienalodh) on






علاوہ ازیں مہیش بھٹ کی بہن نے بھی اداکارہ کے خلاف کیس درج کرایا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لوینا کا شوہر سمت ان کا کافی دور کا رشتہ دار ہے اور 2010 میں دونوں کی شادی کے بعد سے وہ ان کے گھر میں رہ رہے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ لوینا لودھ نے انسٹاگرام پر ڈالے گئے ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ سبروال نشیلی اشیا خرید کر بھٹ کو سپلائی کرتے تھے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھٹ برادران جسم فروشی کے دھندہ میں شامل ہیں ۔ انہوں نے بھٹ کنبہ پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے اور انہیں انڈسٹری کا ڈان بتایا تھا ۔ ساتھ ہی اداکارہ کا دعوی ہے کہ وہ بھٹ کنبہ کے بھانجے کی بیوی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading