ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مکیش بھٹ نے فلم سڑک 2 کو لے کر مجبوری میں کیا یہ بڑا فیصلہ ، کہا : کوئی اور راستہ نہیں تھا

مکیش بھٹ (Mukesh Bhatt) نے فلم سڑک 2 (Sadak 2) کی او ٹی ٹی ریلیز (OTT Release) کو لے کر خود انکشاف کیا ہے ۔

  • Share this:
مکیش بھٹ نے فلم سڑک 2 کو لے کر مجبوری میں کیا یہ بڑا فیصلہ ، کہا : کوئی اور راستہ نہیں تھا
مکیش بھٹ نے فلم سڑک 2 کو لے کر مجبوری میں کیا یہ بڑا فیصلہ ، کہا : کوئی اور راستہ نہیں تھا ۔ (Photo Credit- maheshfilm/Instagram)

کورونا وائرس  (Coronavirus) کے قہر سے پورا ملک پریشان ہے ۔ وہیں اس وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پر قابو پانے کیلئے کچھ مہینوں تک لاک ڈاون لاگو کیا گیا تھا ۔ اس لاک ڈاون کی وجہ سے سارے کام ٹھپ پڑ گئے تھے ۔ خاص کر فلم انڈسٹری سے وابستہ ہر کام مہینوں سے بند پڑا تھا ۔ تاہم اب لاک ڈاون میں ملی چھوٹ کے بعد شوٹنگ کا کام رفتہ رفتہ شروع ہوچکا ہے ، لیکن ابھی بھی فلم میکرس کی مصیبتیں کم نہیں ہوئی ہیں ۔ حال ہی میں مشہور فلم پروڈیوسر مکیش بھٹ (Mukesh Bhatt) بھی موجودہ حالات کی وجہ سے کافی بے بس نظر آئے ۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم سڑک 2 کو لے کر ایک بڑا فیصلہ آخر کیوں کیا گیا ۔


گزشتہ دنوں ہی خبریں آئی تھیں کہ عالیہ بھٹ ، آدتیہ رائے کپور ، سنجے دت اور پوجا بھٹ اسٹارر مہیش بھٹ کی فلم سڑک 2 (Sadak 2) کو سنیما گھروں میں نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا ۔ حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم میکر مہیش بھٹ اس کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کریں گے ۔ ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق مکیش نے بتایا کہ اس ملٹی اسٹارر فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کا فیصلہ آخر کیوں کیا گیا ؟


مکیش بھٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملات کم ہونے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں آپ کو کیا لگتا ہے کہ سنیما گھر کھلیں گے ؟ اور اگر کھل بھی گئے تو کیا لوگ فلم دیکھنے سنیماگھروں میں جائیں گے ؟ لوگوں کو اپنے کنبہ کے تحفظ کی فکر ہے ۔ موجودہ حالات میں لوگوں کی زندگی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے میں سڑک 2 کی ڈیجیٹل ریلیز کیلئے مجبور ہوں ، مجھے مستقبل قریب میں کوئی امید نہیں نظر آرہی ہے ۔ آپ کو کچھ کام نہ چاہتے ہوئے بھی مجبور ہو کر کرنے پڑتے ہیں ۔ ہمارے پاس کوئی اور متبادل نہیں بچا ہے ۔


بتادی کہ فلم سڑک 2 کو پہلے 10 جولائی کو ریلیز کیا جانا تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی ہی ہوتی جارہی ہے اور اس کو ڈیجیٹل پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سڑک 2 فلم 1991 میں پوجا بھٹ اور سنجے دت اسٹارر فلم سڑک کا سیکوئل ہے ۔
First published: Jun 29, 2020 06:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading