உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pornography Case : راج کندرا کو ملی راحت ، 50 ہزار روپے کے مچلکے پر کورٹ نے دی ضمانت

    پورنوگرافی معاملہ میں ممبئی کی عدالت نے راج کندرا کو دی ضمانت ۔ فائل فوٹو ۔

    پورنوگرافی معاملہ میں ممبئی کی عدالت نے راج کندرا کو دی ضمانت ۔ فائل فوٹو ۔

    شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر اور کاروباری راج کندرا (Raj Kundra) کو پورنوگرافی معاملہ میں ممبئی کی ایک عدالت نے ضمانت دیدی ہے ۔ انہیں مبینہ طور پر پورن فلمیں بنانے کے الزام میں اسی سال 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا کو پورنوگرافی معاملہ میں ممبئی کی ایک عدالت نے ضمانت دیدی ہے ۔ راج کندرا گزشتہ دو مہینے سے جیل میں بند ہیں ۔ انہیں مبینہ طور پر پورن فلمیں بنانے کے الزام میں اسی سال 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی کی عدالت نے راج کندرا کو پورنوگرافی معاملہ میں پچاس ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت دی ہے ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے پورنوگرافی معاملہ میں ممبئی پولیس نے راج کندرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ 1500 صفحات کی چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے نام دئے گئے تھے ۔ اس معاملہ پر شلپا کا وہ بیان سامنے آیا تھا ، جو انہوں نے پولیس کو دیا تھا ۔



      ممبئی پولیس نے جانکاری شیئر کی تھی کہ چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ ان 43 گواہوں میں راج کندرا کی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹی اور شرلن چوپڑا بھی شامل ہیں ۔ وہیں شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اپنے کام میں کافی مصروف تھیں ، جس کی وجہ سے نہیں جانتی تھیں کہ راج کندرا کیا کررہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: