உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کے حق میں عدالت کا فیصلہ ، ہٹ اینڈ رن کیس پر بنے آن لائن گیم 'سیلمون بھوئی' پر پابندی

    سلمان خان کے حق میں عدالت کا فیصلہ ، ہٹ اینڈ رن کیس پر بنے آن لائن گیم 'سیلمون بھوئی' پر پابندی ۔ فائل فوٹو ۔

    سلمان خان کے حق میں عدالت کا فیصلہ ، ہٹ اینڈ رن کیس پر بنے آن لائن گیم 'سیلمون بھوئی' پر پابندی ۔ فائل فوٹو ۔

    ممبئی سول کورٹ (Mumbai civil court) کے جج کے ایم جیسوال نے اس گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گیم سلمان خان (Salman Khan) کے 'ہٹ اینڈ رن' کیس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس گیم کا نام 'سیلمون بھوئی' (Selmon Bhoi) ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی سول کورٹ نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے 'سیلمون بھوئی' نامی ایک آن لائن موبائل گیم پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔ بالی ووڈ کے بھائی جان اس گیم کے خلاف عدالت پہنچے تھے ۔ ممبئی سول کورٹ کے جج کے ایم جیسوال نے اس گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

      دراصل یہ گیم سلمان خان کے 'ہٹ اینڈ رن' کیس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس گیم کا نام بھی سلمان خان کے نام سے جوڑ کر بنایا گیا ہے ۔ سلمان خان کے فینس انہیں سلمان بھائی کہہ کر بلاتے ہیں اور اس گیم کو بنانے والے نے اس کا نام 'سیلمون بھوئی' کا رکھا تھا ۔

      سلمان خان نے الزام لگایا تھا کہ اس سے ان کی شبیہ خراب ہورہی ہے ۔ اداکار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جج نے فوری طور پر گیم پر روک لگانے کا حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے گیم بنانے والی کمپنی پیروڈی اسٹوڈیوز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز کو گیم اور اداکار سے متعلق کسی بھی مواد کو پھیلانے ، اس کو پیش کرنے ، دوبارہ پیش کرنے اور پھر سے بنانے سے روک دیا ہے ۔

      عدالت نے گیم بنانے والوں کو گیم کو فوری طور پر گوگل پلے اسٹور اور دیگر پلیٹ فارمز سے ہٹانے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ گیم اور اس کی تصاویر کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ یہ عرضی گزار یعنی سلمان خان کی پہچان سے ملتی ہیں اور ان سے جڑے ہٹ اینڈ رن کیس سے وابستہ ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اداکار نے کبھی اس گیم کے لیے اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔

      حکم نامہ میں کہا گیا  کہ جب عرضی گزار (سلمان خان) نے اس گیم کے پروڈکشن کے لیے اپنی رضامندی نہیں دی ہے تو ایسے میں گیم بنانے والوں نے یقینی طور پر ان کے پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گیم بنانے والوں نے سلمان خان کی شناخت اور مقبولیت کا مالی فائدہ کیلئے استعمال کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: