ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر ! اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملہ میں یش راج فلمس تک پہنچی پولیس ، مانگا یہ ریکارڈ

کائی پوچے ، ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کرچکے 34 سالہ سشانت اتوار کو اپنے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکتے ملے تھے ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملہ میں یش راج فلمس تک پہنچی پولیس ، مانگا یہ ریکارڈ
کائی پوچے ، ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کرچکے 34 سالہ سشانت اتوار کو اپنے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکتے ملے تھے ۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے معاملہ میں جانچ کررہی ممبئی پولیس نے یش راج فلمس کو خط لکھ کر راجپوت کے ساتھ کئے گئے کنٹریکٹ کی تفصیلات مانگی ہے ۔ ایک افسر نے گزشتہ روز یہ جانکاری دی ۔ ایک دیگر افسر نے بتایا کہ سشانت کی دوست اداکارہ ریا چکرورتی نے جمعرات کو پولیس کے سامنے دئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سشانت نے یش راج فلمس کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا اور انہیں بھی اس بینر کے ساتھ کام بند کرنے کیلئے کہا تھا ۔


کائی پوچے ، ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کرچکے 34 سالہ سشانت اتوار کو اپنے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکتے ملے تھے ۔ افسر نے بتایا کہ پولیس اس معاملہ میں پیشہ وارانہ دشمنی سمیت کئی دیگر پہلووں پر بھی جانچ کررہی ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : ماں کو بہت یاد کرتے تھے سشانت سنگھ راجپوت ، اپنے ہاتھوں سے لکھا تھا یہ انتہائی جذباتی خط ، پڑھ کر رو پڑیں گے آپ


انہوں نے بتایا کہ باندرہ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک سشانت کے اہل خانہ ، ریا چکرورتی اور ان کے قریبی دوستوں اور کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سمیت 13 سے زیادہ لوگوں کے بیانات درج کئے ہیں ۔

 34 سالہ سشانت باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکتے ملے تھے ۔
34 سالہ سشانت باندرہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکتے ملے تھے ۔


ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ پروفیشنل وجوہات کے پیش نظر پولیس نے کچھ بڑے پروڈکشن ہاوس کو پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کرنا شروع کیا ہے ۔ اس کے تحت پولیس نے جمعرات کو یش راج فلمس کو خط بھیج کر ان سبھی معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہیں ، جو اس نے اداکارہ سشانت کے ساتھ کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان معاہدوں کی کاپیاں بھی مانگی ہیں جو یش راج فلمس نے سشانت کے ساتھ کئے تھے ۔

افسر نے بتایا کہ اگلے کچھ دنوں میں پولیس ان لوگوں کو بھی بلا سکتی ہے ، جنہوں نے اپنی فلموں کیلئے اداکار اور پروڈکشن ہاوس میں قرار کرانے میں رول ادا کیا تھا ۔ سشانت نے یش راج فلمس کی دو فلموں میں کام کیا تھا ۔ ان میں 2013 میں منیش شرما کے ڈائریکشن میں بنی فلم شدھ دیسی رومانس اور 2015 میں دیباکر بنرجی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سشانت کو یاد کرکے بالی ووڈ کی اس ادکارہ نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، تمہارے ساتھ میرے دل کا ایک حصہ بھی چلا گیا

اس بینر کے ساتھ ان کی تیسری فلم پانی ہوسکتی تھی ، جس کا ڈائریکشن شیکھر کپور کرنے والے تھے ۔ حالانکہ خبروں کے مطابق یش راج فلمس نے فلم کو روک دیا ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ریا چکرورتی نے جمعرات کو باندرہ تھانے میں اپنا بیان درج کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تقریبا نو گھنٹوں تک تھانے میں رہیں ۔ جانچ افسر نے ان سے سشانت سنگھ راجپوت کی پروفیشنل لائف سمیت کئی پہلووں پر سوالات پوچھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

سشانت سنگھ راجپوت سے پہلے ان مشہور اداکار اور اداکاراوں نے بھی اچانک موت کو لگایا گلے

سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اب کرتی سینن سے لوگ پوچھ رہے ہیں عجیب و غریب سوالات ، جانئے کیوں

 
First published: Jun 20, 2020 01:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading