اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے حراست میں لیا، اب اس مصیبت یں پھنسی بالی ووڈ کی 'ڈراما کوئن'
اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے حراست میں لیا، اب اس مصیبت یں پھنسی بالی ووڈ کی 'ڈراما کوئن'
Rakhi Sawant News: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کی 'ڈراما کوئن' اداکارہ راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ماڈل شرلین چوپڑا کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سرکولیٹ کی تھیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت جن کی حال ہی میں عادل خان درانی سے شادی ہوئی ہے، ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کی 'ڈراما کوئن' اداکارہ راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ماڈل شرلین چوپڑا کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سرکولیٹ کی تھیں۔
پولیس کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت کے بعد راکھی ساونت کو پوچھ گچھ کے لئے مسلسل بلایا جا رہا تھا، لیکن وہ نہیں آ رہی تھیں۔ اس کے بعد آج پولیس کی ایک ٹیم ان کے گھر گئی اور انہیں حراست میں لے کر امبولی تھانے لے آئی ۔ فی الحال راکھی ساونت سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماڈل شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر پولیس نے امبولی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ راکھی ساونت کی پیشگی ضمانت کی درخواست کل یعنی بدھ کو ممبئی کی سیشن عدالت نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہیں جمعرات 19 جنوری کو حراست میں لے لیا گیا ۔
دراصل کچھ عرصہ قبل شرلین چوپڑا نے الزام لگایا تھا کہ راکھی اور وکیل فالگونی نے میڈیا کے سامنے نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان کے فحش ویڈیو کو دکھایا۔ ممبئی پولیس نے ان دونوں کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ راکھی اور شرلین کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا تھا، جب شرلین نے بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ ساجد خان کی شو میں انٹری پر سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ می ٹو کے ملزم کی 'بگ باس' میں انٹری نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے بعد راکھی ساونت نے ساجد خان کی حمایت کی اور شرلین پر گھناؤنے الزامات لگائے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے نظر آتے رہے ہیں۔
راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کے درمیان تنازع کافی عرصے سے جاری ہے۔ دونوں کو اکثر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے دیکھا گیا ہے۔ ایک مرتبہ راکھی ساونت نے شرلین چوپڑا کو پورن اسٹار تک کہہ دیا تھا، جس کے بعد شرلین نے بھی پلٹ وار کرتے ہوئے راکھی ساونت پر شوہر اور بوائے فرینڈ کو بدلنے کا الزام لگایا تھا۔ شرلین نے کہا تھا کہ راکھی اپنے شوہر اور بوائے فرینڈ کو کرایہ پر رکھتی ہیں اور انہیں غریب بنانے کے بعد چھوڑ دیتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔