உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممتاز کا شادی کے بعد تھا ایکسٹرا میریٹل افیئر، سالوں بعد لیجنڈ اداکارہ نے خود کیا انکشاف

    ممتاز کا شادی کے بعد تھا ایکسٹرا میریٹل افیئر، سالوں بعد لیجنڈ اداکارہ نے خود کیا انکشاف

    ممتاز کا شادی کے بعد تھا ایکسٹرا میریٹل افیئر، سالوں بعد لیجنڈ اداکارہ نے خود کیا انکشاف

    لیجنڈ اداکارہ ممتاز (Mumtaz) نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی، اسقاط حمل اور کینسر سمیت کئی پرسنل موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر کے افیئر سے لے کر خود اپنے ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بھی بتایا، جو صرف عارضی تھا، جسے لے کر وہ کبھی سیریس نہیں تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: 60 اور 70 کی دہائی تک ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی عظیم اداکارہ ممتاز (Mumtaz) نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک راز سب کے سامنے کھول دیا ہے، جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ ممتاز نے حال ہی میں ہوئے ایک انٹرویو میں اپنے ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتا کر سبھی کو حیران کردیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شادی، اسقاط حمل اور کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں بھی کھل کر باتیں کیں۔ انہوں نے ان افواہوں پر بھی بات کیا، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ آنجہانی اداکار راجیش کھنہ ان کی شادی سے ٹوٹ گئے تھے۔

      آپ کو بتادیں کہ ممتاز (Mumtaz) کا شمار ان اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ہی اپنے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیت لیا کرتی ہیں۔ حالانکہ وہ اپنی پرسنل لائف کی وجہ سے سب سے زیادہ لائم لائٹ میں رہیں۔ فلم ’سونے کی چڑیا‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ممتاز نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دیں۔ واضح رہے کہ ممتاز نے 1974 میں بزنس مین میور مادھوانی کے ساتھ شادی کی تھی۔

      ممتاز (Mumtaz) کا شمار ان اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ہی اپنے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیت لیا کرتی ہیں۔
      ممتاز کا شمار ان اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ہی اپنے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیت لیا کرتی ہیں۔


       یو ایس میں ایک لڑکی کو پسند کرتے تھے ان کے شوہر

      حال ہی میں پنک ولا سے ہوئی بات چیت میں ممتاز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے شوہر میور مدھوانی کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا، جس کے بارے میں ان کے شوہر نے انہیں خود بتایا تھا۔ انہوں نے کہا- ’آدمیوں کے لئے افیئر کرنا آسان ہوتا ہے۔ میرے شوہر کے تھے، صرف ایک کے علاوہ۔ میں ان کی عزت کرتی ہوں، کیونکہ انہوں نے خود اس بارے میں مجھے بتایا تھا۔ میرے شوہر کو یو ایس میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ تم میری بیوی ہو اور میں تم سے پیار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا’۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Sohail Khan Divorce: کون ہیں سہیل خان کی اہلیہ سیما؟ جانئے ان کے بارے میں ضروری باتیں

      اپنے افیئر کے بارے میں بھی کیا انکشاف

      ممتاز نے مزید کہا- ’آج یہ سب ہمارے لئے بھولی ہوئی داستاں ہے۔ زندگی میں ایک بار تو خدا بھی کرتا ہے۔ میں ہمیشہ رانی کی طرح رہی ہوں۔ میرے شوہر نے مجھے کبھی کسی چیز کو لے کر کوئی پریشانی نہیں آنے دی‘۔ اس کے بعد ممتاز نے جو کہا وہ بے حد حیران کرنے والا ہے۔ وہ آگے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں- ’شوہر کے افیئر کے بعد میں اکیلا محسوس کرنے لگی تھی۔ مجھے بہت برا محسوس ہوتا تھا۔ ایسے میں میں نے ہندوستان لوٹن کا فیصلہ کیا۔ یہاں میرا افیئر ہوگیا، لیکن وہ سیریس نہیں تھا۔ وہ بس کچھ لمحے کا فیز تھا، جو جلد ہی ختم ہوگیا تھا‘۔

      کاکا نے کہا، ’میں نے اپنا داہنا ہاتھ کھو دیا ہے!

      انٹرویو میں مزید انہوں نے آنجہانی اداکار راجیش کھنہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو ان کے قریبی لوگوں نے مجھے بتایا کہ جب میں نے شادی کی اور ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی، تب کاکا نے کہا، ‘میں نے اپنا داہنا ہاتھ کھو دیا ہے‘۔ انہوں نے مزید یہ بتایا کہ جب راجیش کھنہ بیمار تھے تب وہ ان سے ملنے گئی تھیں اور آج جب وہ ان کی فلمیں دیکھتی ہیں تو وہ انہیں یاد کرتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: