உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈائریکٹر نے کہا CUT، لیکن نہیں رکی اداکارہ نرگس فاخری، عمران ہاشمی کو لگاتار کرتی رہیں کس، پھر...

    ڈائریکٹر نے کہا CUT، لیکن نہیں رکی اداکارہ نرگس فاخری، عمران ہاشمی کو لگاتار کرتی رہیں کس، پھر... ۔ تصویر : nargisfakhri/ instagram

    ڈائریکٹر نے کہا CUT، لیکن نہیں رکی اداکارہ نرگس فاخری، عمران ہاشمی کو لگاتار کرتی رہیں کس، پھر... ۔ تصویر : nargisfakhri/ instagram

    فلم 'راک اسٹار' (Rockstar) سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی نرگس فاخری (Nargis Fakhri) کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ حالانکہ وہ اپنے گلیمرس لک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک سنسنی بنی ہوئی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : فلم 'راک اسٹار'  (Rockstar) سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی نرگس فاخری (Nargis Fakhri) کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ حالانکہ وہ اپنے گلیمرس لک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک سنسنی بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹس اور ویڈیوز کے ذریعے فینس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ادھر نرگس فاخری سے وابستہ ایک پرانا واقعہ موضوع بحث بنا ہوا ہے ، جس کا تعلق 2016 میں آئی فلم ’اظہر‘ کے سیٹ سے ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :کنگنا رناوت کے 'Lock Upp' میں مندنا کریمی نے اس اداکار پر لگایا سنگین الزام، کہا: باتھ روم میں کرتا ہے یہ 'گندی' حرکت


      بتادیں کہ نرگس اس فلم میں بالی ووڈ کے ’سیریل کسر‘ اداکار عمران ہاشمی  (Emraan Hashmi) کے مدمقابل نظر آئی تھیں ۔ فلم میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا ، لیکن فلم کے سیٹ پر نرگس کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے وہ شرم سے لال ہو گئی تھیں ۔ فلم 'اظہر' سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کی بائیوپک تھی، جس میں عمران ہاشمی نے محمد اظہر الدین کا کردار ادا کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عجیب و غریب ڈریس کیلئے مشہور اداکارہ Urfi Javed اتنے کروڑ کی ہیں مالکن، جان کر اڑ جائیں گے ہوش!


      سوشل میڈیا پر ان دنوں فلم 'اظہر‘ کا میکنگ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں نرگس فاخری اور عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ سے متعلق کچھ دلچسپ انکشافات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نرگس فاخری کہتی ہیں کہ مجھے عمران کو 5 مرتبہ کس کرنا تھا اور میں اس کیلئے زیادہ فیس لینے والی تھی ، کیونکہ مجھے لگنے لگا تھا کہ یہ میرے کنٹریکٹ میں نہیں ہے۔ نرگس کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ عمران اس سے بہت خوش تھے، کیونکہ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ ایسا کر چکے ہیں۔ 'اوہ مائی گاڈ ، مجھے سچ میں نہیں معلوم تھا کہ کیا ہورہا ہے ۔ وہ حقیقت میں جھوٹا ہے اور اس کو یہ پسند ہے ۔'

      دراصل ویڈیو میں نرگس ان باتوں کو یاد کر رہی ہیں کہ جب وہ 'اظہر' کے گانے 'بول دو نا ذرا' کی شوٹنگ کر رہی تھیں ، تب ڈائریکٹر کے کٹ کہنے کے بعد بھی وہ عمران کو کس کرتی رہیں، جس کے بعد وہ چونک گئیں اور شرما گئیں۔ ویڈیو میں آپ نرگس ۔ عمران کے کسنگ سیکوینس کو دیکھ سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ویڈیو کلپ میں آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ڈائریکٹ کے کٹ کہنے کے بعد بھی عمران کو کس طرح کس کر رہی ہیں ، جس کو دیکھ کر اردگرد موجود عملے کے ارکان ہنس رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: