ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Naseeruddin Shah Health Update: اداکار نصیرالدین کی صحت میں ہو رہا ہے سدھار، ملی یہ اہم جانکاری

تازہ ہیلتھ اپڈیٹ کے مطابق، اداکار نصیرالدین شاہ (Naseeruddin Shah) کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال میں اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ (Ratna Pathak Shah) اور بچے ان کے ساتھ ہیں۔ رتنا پاٹھک مسلسل نصیرالدین شاہ کا ہیلتھ اپڈیٹ دے رہی ہیں۔

  • Share this:
Naseeruddin Shah Health Update: اداکار نصیرالدین کی صحت میں ہو رہا ہے سدھار، ملی یہ اہم جانکاری
اداکار نصیرالدین کی صحت میں ہو رہا ہے سدھار، ملی یہ اہم جانکاری

ممبئی: 29 جون کو اداکار نصیرالدین شاہ (Naseeruddin Shah) کو نمونیا کی وجہ سے ممبئی کے کھار واقع ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نصیرالدین شاہ کی جانچ کے دوران ڈاکٹروں کو ان کے پھپھڑوں میں پیچ ملا، جس کے بعد انہوں نے اداکار کو فوراً اسپتال میں داخل ہونے کے لئے کہا۔ تازہ ہیلتھ اپڈیٹ کے مطابق، اداکار کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال میں اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ (Ratna Pathak Shah) اور بچے ان کے ساتھ ہیں۔ رتنا پاٹھک مسلسل نصیرالدین شاہ کا ہیلتھ اپڈیٹ دے رہی ہیں۔


اسپتال کے ذرائع کے مطابق، نصیرالدین شاہ کو فی الحال کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ اچھا ریکور کر رہے ہیں۔ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’وہ مستحکم ہیں اور نگرانی میں ہیں۔ وہ دوا پر ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں‘۔ بدھ کو اداکار کی اہلیہ اور تجربہ کار اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اداکار کے پھپھڑوں میں نمونیا کا چھوٹا سا پیچ تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے۔


 اسپتال کے ذرائع کے مطابق، نصیرالدین شاہ کو فی الحال کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ اچھا ریکور کر رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @Naseeruddin Shah instagram

اسپتال کے ذرائع کے مطابق، نصیرالدین شاہ کو فی الحال کوئی پریشانی نہیں ہے اور وہ اچھا ریکور کر رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: @Naseeruddin Shah instagram


نصیرالدین شاہ (Naseeruddin Shah) کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداح اور سرکردہ شخصیات ان کی اچھی صحت کے لئے دعا مانگ رہے ہیں، جن میں انوپم کھیر (Anupam Kher) بھی شامل ہیں۔ انوپم کھیر نے ٹوئٹ کیا، ’جناب نصیرالدین شاہ صاحب! کمبخت نمونیا امپارٹنس چاہ رہا ہے، اس لئے ایم دو دنوں کے لئے آپ کے ساتھ ہولیا ہے۔ جلدی سے جھٹک دیں اسے اور ٹھیک ہوجائیے۔ بڑے دنوں سے آپ کے ساتھ کام کرنے کی طلب ہے۔ خیال رکھئے اپنا۔ آپ کی اچھی صحت کے لئے منت اور دعا‘۔

قومی ایوارڈ یافتہ اداکار نصیر الدین شاہ کو آخری بار 2020 کے امیزون پرائم ویڈیو کی سیریز بیندش بینڈٹس (Bandish Bandits) میں دیکھا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 04, 2021 09:34 AM IST