உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں کام نہیں کرپائیں گے پاکستانی فنکار ، ممبئی فلم سٹی میں نوجوت سنگھ سدھو کی انٹری پر بھی پابندی

    نوجوت سنگھ سدھو : فائل فوٹو

    نوجوت سنگھ سدھو : فائل فوٹو

    رپورٹس کی مانیں تو ممبئی فلم سٹی میں نوجوت سنگھ سدھو کی انٹری پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ممبئی میں جمعرات کو ہوئی میٹنگ کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

    • Share this:
      پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد سوشل میڈیا کے نشانے پر آئے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ پہلے وہ کپل شرما شو سے باہر ہوئے اور اب ان کیلئے ایک اور بری خبر ہے ۔ رپورٹس کی مانیں تو ممبئی فلم سٹی میں نوجوت سنگھ سدھو کی انٹری پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ممبئی میں جمعرات کو ہوئی میٹنگ کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔
      اکیس فروری کو ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ۔ اس میں صاف صاف لکھا تھا کہ دہشت گردانہ حملہ پر سدھو کے بیان کے بعد انہوں نے سونی چینل سے سدھو کو شو سے باہر کرنے کیلئے کہا ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے فلم ، ٹی وی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
      انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویزن ڈائریکٹرس ایسوسی ایشن کے علاوہ فلم ڈویزن بورڈ نے بھی پاکستانی فنکاری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فلم سٹی اور فلم بورڈ کے نائب صدر اور ریاستی وزیر امرجیت مشرا نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستانی فلموں میں لینے پر اعتراض کیا ۔ ساتھ ہی سبھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔

      یہ بھی پڑھیں : پلوامہ دہشت گردانہ حملہ : اب سلمان خان نے لیا ایکشن ، عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکالا

       
      First published: