پلوامہ دہشت گردانہ حملہ : نوجوت سنگھ سدھو کو مہنگا پڑا بیان ، "دی کپل شرما شو" سے ہوئی چھٹی
نوجوت سنگھ سدھو ۔ فائل فوٹو ۔
پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد لوگوں میں کافی غصہ ہے ۔ وہیں یہ غصہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب نوجوت سنگھ سدھو نے اس کو لے کر بیان دیا ۔ ذرائع کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ اس بیان کے بعد سدھو کو کپل شرما شو سے نکال دیا گیا ہے ۔
پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد لوگوں میں کافی غصہ ہے ۔ وہیں یہ غصہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب نوجوت سنگھ سدھو نے اس کو لے کر بیان دیا ۔ ذرائع کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ اس بیان کے بعد سدھو کو کپل شرما شو سے نکال دیا گیا ہے ۔ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا ۔
سدھو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپ اس حملہ کیلئے پورے ملک کو ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے ہیں ۔ پورے ملک یا کسی ایک کو اس کا قصوروار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے ۔ لوگوں نے سدھو کے اس بیان کو پاکستان کی طرفداری کے طور پر لے لیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا ۔ سدھو کے اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سدھو کو کپل شرما کے شو سے نکالنے کا مطالبہ تیز ہوگیا ۔
سدھو کے خلاف لوگوں میں غصہ کا عالم یہ تھا کہ مداح کپل شرماکو کہہ رہے تھے کہ وہ شو سے سدھوکو باہر کریں یا پھر ان کے شو کا بائیکاٹ کردینا چاہئے ۔ ٹی وی کے سب سے زیادہ ٹی آر پی والے اس شو کے شائقین میں غصہ دیکھ کر چینل والوں نے سدھو کو اس شو سے نکالنا ٹھیک سمجھا ۔
قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سدھو کو جلد ہی کسی نئے جج سے تبدیل کردیا جائے گا۔ اس کیلئے کئی نام بھی سامنے آرہے ہیں ، لیکن جب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا جاتا ہے ، تب تک اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔