உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سارہ علی خان کا بچپن کا ویڈیو وائرل، والد سیف علی خان کے ساتھ کھیلتی آئیں نظر

    سیف ان کے ساتھ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ سیف سارہ کو پانی پلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سارہ کا دھیان کہیں اور ہے۔ اسی دوران کوئی آتا ہے اور سارہ کو کتاب دیتا ہے جسے دیکھ کر سارہ بہت خوش ہو جاتی ہیں۔

    • Share this:
      سارہ علی خان (Sara Ali Khan) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اپنی ٹرپ اور فیملی کے ساتھ مزے کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔ سارہ اور ان کے بھائی ابراہیم اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ رہتے ہیں اور اکثر والد سیف علی خان کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ بچپن میں سارہ اپنے والد سیف کی فلم کے سیٹ پر جایا کرتی تھیں۔ اب سارہ علی خان کے بچپن کا انہیں لمحوں کا ایک بہت ہی پیارا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں سارہ اپنے والد سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے ساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔
      اس ویڈیو میں سارہ علی خان بہت پیاری لگ رہی ہیں اور سیف ان کی دیکھ بھال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ صرف ایک سال کی ہوئی ہوں گی جب کا یہ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں سارہ نارنجی رنگ کا فراک پہنے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور دو چھوٹی پگٹیل باندھ رہی ہیں۔

      سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ نظر آنے پر پلک تیواری نے کیوں چھپایا چہرہ، بتائی وجہ

      سیف ان کے ساتھ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ سیف سارہ کو پانی پلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سارہ کا دھیان کہیں اور ہے۔ اسی دوران کوئی آتا ہے اور سارہ کو کتاب دیتا ہے جسے دیکھ کر سارہ بہت خوش ہو جاتی ہیں۔

      ویڈیو کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ سیف شاٹ کے بیچ میں بریک لینے کے بعد بیٹی سارہ کے ساتھ مزے کرنے پہنچے ہیں۔ باپ اور بیٹی سیٹ پر کوالٹی وقت گزارتے نظر آرہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو سیف علی خان کی فلم آلویز کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ سیف کی یہ فلم 1997 میں آئی تھی۔ سارہ کی خوبصورتی دیکھ کر ان کے مداح ان کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس اس پوسٹ پر کافی تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ نے سارہ کو پرنسز، 'پیاری'، پریٹی، 'خوبصورت' اور کچھ نے 'گڑیا' کہا۔

      یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان 50 سال کی عمر میں چوتھی مرتبہ والد بنے تو بیٹی سارا علی خان نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

      سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم علی خان کو لیکر بڑا انکشاف، کرنے جا رہے ہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو لیکن۔۔۔

      واضح ہو کہ سارہ اپنی ماں کے بیحد قریب ہیں۔ سارہ علی خان نے ایک انٹرویو میں اپنی والدہ امریتا سنگھ اور والد سیف علی خان کے درمیان ہونے والے طلاق کے بعد انتخاب کے بارے میں بات کی۔ دراصل، جب سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ ’وہ کس کے زیادہ قریب ہیں، اپنی ماں یا باپ؟‘ تو سارہ نے جواب دیا، ’ماں‘۔ وہ میری پوری دنیا ہے۔ میں ان کے بغیر کام نہیں کر سکتی۔ مجھے کیا پہننا چاہیے، آپ کو ٹریلر کیسا لگا، کیا یہ لڑکا اچھا ہے؟ میرے لیے میری ماں کی رائے ہر چیز میں اہمیت رکھتی ہے۔ میں ایک سادہ گھریلو ممی گرل ہوں۔ ہمیں دیکھ کر لوگوں میں بلاسٹ ہوتا ہے۔‘
      Published by:Sana Naeem
      First published: