ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نوازالدین صدیقی- عالیہ صدیقی نہیں لیں گے طلاق، اداکار نے کہا- بچے ہماری ترجیحات ہیں

عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے سوشل میڈیا پر شوہر نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) اور ان کے بھائی کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے۔ لیکن اس پورے معاملے پر نوازالدین نے کبھی بھی کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا۔ حال ہی میں جب طلاق لینے سے متعلق خبروں نے جب زور پکڑا تو انہوں نے اس معاملے پر بامبے ٹائمس کے ساتھ کھل کر بات کی۔

  • Share this:
نوازالدین صدیقی- عالیہ صدیقی نہیں لیں گے طلاق، اداکار نے کہا- بچے ہماری ترجیحات ہیں
نوازالدین صدیقی- عالیہ صدیقی نہیں لیں گے طلاق، اداکار نے کہا- بچے ہماری ترجیحات ہیں

ممبئی: سال 2020 میں کورونا بحران میں بالی ووڈ (Bollywood) اداکار نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) اپنی پرسنل لائف کو لے کر کافی سرخیوں میں رہے۔ شادی کے 10 سال بعد ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے ان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے عدالت میں طلاق کی عرضی لگا دی تھی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات حل ہوگئے ہیں اور ددونوں اب پھر سے اپنی زندگی کو ہنسی خوشی اپنے بچوں کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر پہلی بار نوازالدین نے خاموشی توڑی ہے اور اپنے رشتے پر کھل کر بات کی ہے۔


عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے سوشل میڈیا پر شوہر نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) اور ان کے بھائی کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے، لیکن اس پورے معاملے پر نوازالدین نے کبھی بھی کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا۔ حال ہی میں جب طلاق لینے سے متعلق خبروں نے جب زور پکڑا تو انہوں نے اس معاملے پر بامبے ٹائمس کے ساتھ کھل کر بات کی۔


عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر شوہر نوازالدین صدیقی اور ان کے بھائی کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے، لیکن اس پورے معاملے پر نوازالدین نے کبھی بھی کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا۔
عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر شوہر نوازالدین صدیقی اور ان کے بھائی کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے، لیکن اس پورے معاملے پر نوازالدین نے کبھی بھی کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا۔


اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کبھی کسی کے بارے میں الٹا سیدھا نہیں کہا ہے۔ میں اپنے اندر کسی بھی طرح کی منفی (نگیٹیو) چیز نہیں رکھنا چاہتا ہوں۔ نوازالدین ان دنوں اپنی آئندہ فلم کے لئے لکھنو میں ہیں اور شوٹنگ کر رہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے بات چیت میں مزید کہا کہ عالیہ اور میں 10 سالوں سے ساتھ ہیں۔ وہ آج بھی میرے بچوں کی ماں ہیں۔ میں نے ہمیشہ آگے بڑھایا ہے اور ان کی ہرچیز میں مدد کی ہے۔ ایسے میں میرا ان کا خیال رکھنا فرض بنتا ہے۔ ہر جوڑے کے درمیان کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے۔ ہمارے اپنے مسئلے ہیں، لیکن اس سب لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر ہمیں بچے پیارے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ہماری ترجیحات ہمارے بچے ہیں۔ ہم دونوں کو بس بچوں کا دھیان رکھنا ہے، ہم اپنی وجہ سے ان کو پریشان نہیں کرسکتے ہیں۔ رشتے بنتے، بگڑتے رہتے ہیں، ان کا اثر بچوں پر نہیں ہونا چاہئے، میں ایک اچھا والد ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ نواز صدیقی کے ذریعہ اہلیہ کو بھیجے گئے نوٹس میں ان پر ’دھوکہ دہی میں شامل ہونے‘، ’جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے ہتک عزت کرنے اور کردار کو بدنام کرنے‘ کا الزام لگایا گیا تھا’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 07, 2021 01:01 PM IST