ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکار نواز الدین صدیقی کی بڑھیں مشکلات ، اہلیہ عالیہ نے لگایا یہ سنگین الزام ، درج کرائی تحریری شکایت

ایک مرتبہ پھر نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔ ان کی اہلیہ نے اداکار کے خلاف تحریری شکایت دیتے ہوئے آبروریزی اور دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکار کے خلاف عالیہ نے ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت دی ہے ۔

  • Share this:
اداکار نواز الدین صدیقی کی بڑھیں مشکلات ، اہلیہ عالیہ نے لگایا یہ سنگین الزام ، درج کرائی تحریری شکایت
اداکار نواز الدین صدیقی کی بڑھیں مشکلات ، اہلیہ عالیہ نے لگایا یہ سنگین الزام ، درج کرائی تحریری شکایت ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں ۔ دونوں میں اب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے ۔ دونوں میں گزشتہ طویل عرصہ سے اختلافات ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔ ان کی اہلیہ نے اداکار کے خلاف تحریری شکایت دیتے ہوئے آبروریزی اور دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکار کے خلاف عالیہ نے ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں شکایت دی ہے ۔


رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے دفعہ 375 ، 376 ( کے) ، 376 ( این ) ، 420 اور 493 میں آئی پی سی کے تحت شکایت دی ہے ۔ عالیہ نے گزشتہ ہفتہ ایک دیگر شکایت کے سلسلہ میں اترپردیش کے مظفرنگر میں واقع بڈھانہ پولیس تھانہ میں اپنا بیان درج کرایا تھا ۔ اس شکایت میں انہوں نے نواز اور ان کے کنبہ کے چار دیگر اراکین کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا ۔ اس معاملہ میں اب پولیس نواز الدین صدیقی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔


نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔
نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔


نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کے درمیان گزشتہ طویل عرصہ سے اختلافات ہیں ۔ عالیہ نے کچھ وقت پہلے ہی نواز الدین کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا تھا ۔

خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران ممبئی سے بڈھانہ میں اپنے آبائی گاوں لوٹ آئے تھے اور اس وقت سے ہی وہ یہیں رہ رہے ہیں ۔ جولائی کی 27 تاریخ کو عالیہ نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں نواز الدین اور ان کے کنبہ کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔ یہ معاملہ ممبئی کا نہیں تھا ، اس لئے اس شکایت کو اترپردیش ٹرانسفر کردیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 08:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading