ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ ڈرگس کیس : اداکار ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے بھائی کو این سی بی نے کیا گرفتار

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس (Sushant Singh Rajput Suicide Case) سے وابستہ ڈرگس اینگل (Bollywood Drug Case) کی جانچ کررہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی ٹیم نے ایک بڑی گرفتاری کی ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ ڈرگس کیس : اداکار ارجن رامپال کی گرل فرینڈ کے بھائی کو این سی بی نے کیا گرفتار
بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس (Sushant Singh Rajput Suicide Case) سے وابستہ ڈرگس اینگل  (Bollywood Drug Case) کی جانچ کررہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی ٹیم نے ایک بڑی گرفتاری کی ہے ۔ این سی بی کی ٹیم نے اداکار ارجن رامپال  (Arjun Rampal) کی گرل فرینڈ گیبریئل ڈیمیتریڈس (Gabriella Demetriades) کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے ۔


این سی بی نے ان کے پاس سے حشیش اور ایلپرازولم کی ٹیبلیٹس بھی برآمد کی ہیں ۔ ڈرگ پیڈلرس کی گرفتاری کے بعد گیبریئل کے بھائی اگسیالوس  (Agisialos Demetriades) کے ڈرگس ڈیلنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ ڈرگس کیس میں این سی بی 22 افراد کو پہلے ہی گرفتار کرچکی تھی ۔ اب تیرہویں گرفتاری کی ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

I guess had the Joker on my mind 25years ago. #throwbackthursday


A post shared by Arjun (@rampal72) on





این سی بی کے ذرائع کے مطابق اگسیالوس کا ان ڈرگ پیڈلرس کے ساتھ تعلق ہے ، جنہیں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے ای ٹائمس کو بتایا کہ گرفتار کیا گیا اگسیالوس سشانت سنگھ راجپوت کیس سے وابستہ بالی ووڈ ڈرگس معاملہ میں ڈرگ پیڈلرس کے رابطے میں تھا ۔ ملزم معاملہ میں براہ راست ملوث ہے ، اس لئے اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ این سی بی نے اس کی دو دن کی تحویل بھی حاصل کرلی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ گیبریئل نے جولائی 2019 میں ارجن رامپال کے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ اس سے پہلے ارجن رامپال نے سابق مس انڈیا میہر جوسیا سے شادی کی تھی ۔ اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ، جن کے نام ماہیکا اور مائرہ ہیں ۔ 20 سال تک ساتھ رہنے کے بعد یہ جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہوگیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 18, 2020 08:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading