این سی بی نے کرن جوہر کو بھیجا نوٹس، وائرل ویڈیو کی شکایت پر مانگی پارٹی کی ساری تفصیل
بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر (Karan Johar) کو این سی بی (NCB) نے نوٹس بھیجا۔ اس نوٹس میں ان سے تمام پارٹی کی تفصیلات طلب کی ہیں، جو کرن جوہر نے خود منعقد کی ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع نیوز ایجنسی اے این آئی نے دی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 17, 2020 11:40 PM IST

این سی بی نے کرن جوہر کو بھیجا نوٹس، وائرل ویڈیو کی شکایت پر مانگی پارٹی کی ساری تفصیل
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر (Karan Johar) کو این سی بی (NCB) نے نوٹس بھیجا۔ اس نوٹس میں ان سے تمام پارٹی کی تفصیلات طلب کی ہیں، جو کرن جوہر نے خود منعقد کی ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع نیوز ایجنسی اے این آئی نے دی ہے۔ یہ نوٹس گزشتہ سال وائرل ہوئے کرن جوہر کی پارٹی (Party) کے ایک ویڈیو کو لے کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ڈرگس کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔ وہیں اس کے بعد اس ویڈیو کی شکایت منندر سنگھ سرسا نے کی تھی۔ این سی بی کے اس نوٹس پر کرن جوہر کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
کرن جوہر کو نوٹس میں ردعمل دینے کے ساتھ ساتھ ثبوت بھی مانگے گئے ہیں۔ اس معاملے پر نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق- ’این سی بی نے فلمساز کرن جوہر کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان کے ذریعہ منعقد کی گئی پارٹی کی تفصیل طلب کی گئی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ردعمل بھیجیں اور اس کی حمایت میں کاغذات / الیکٹرانک ثبوت بھی پیش کریں، اس ویڈیو کو لے کر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس کی شکایت منندر سنگھ سرسا نے کی تھی۔
Maharasthra: NCB issues notice to filmmaker Karan Johar, seeking details of parties he organised. He has been asked to send his response & produce documents/electronic evidence, with regard to the video in circulation, given by Maninder Singh Sirsa with his complaint
— ANI (@ANI) December 17, 2020