حاملہ اداکارہ نینا گپتا نے کیوں ٹھکرا دیا تھا شادی کا آفر ، اب سب کے سامنے کھولا راز
اداکارہ سونالی بیندرے (Sonali Bendre) کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آخر کار نینا گپتا (Neena Gupta) نے اس راز کو کھول ہی دیا کہ کیوں مسابہ کی تنہا پرورش کی ۔ کئی لوگوں کے شادی کا آفر ٹھکرانے والی سنگل مدر نینا نے اس کے پیچھے کی وجہ بتائی ۔
اداکارہ سونالی بیندرے (Sonali Bendre) کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آخر کار نینا گپتا (Neena Gupta) نے اس راز کو کھول ہی دیا کہ کیوں مسابہ کی تنہا پرورش کی ۔ کئی لوگوں کے شادی کا آفر ٹھکرانے والی سنگل مدر نینا نے اس کے پیچھے کی وجہ بتائی ۔
ممبئی : اداکارہ نینا گپتا (Neena Gupta) نے سونالی بیندرے (Sonali Bendre سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کا ایک اور راز اجاگر کردیا ۔ طویل عرصہ کے بعد نظر آئی اداکارہ سونالی ، نینا کی آٹوبایوگرافی سچ کہوں تو (Sach Kahun Toh) کے بارے میں بات کررہی تھیں ۔ اسی دوران بات کرتے ہوئے نینا گپتا نے بتادیا کہ ستیش کوشک سمیت کئی لوگوں کی شادی کی پیش کش کو ٹھکرا کر تنہا ہی اپنی بچی مسابہ گپتا کی پرورش کرنے کا فیصلہ کرنے کے پیھچے ان کا پیار ہی تھا ۔
نینا گپتا جب کرکٹر ویوین ریچرڈس سے پیار کرتی تھیں ، تب شادی سے پہلے ہی حاملہ ہوگئی تھیں ۔ انہوں نے اپنے بچے کو جنم دینے کا فیصلہ کیا ۔ 80 کی دہائی میں بن بیاہی ماں بننے کا بولڈ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا ۔ نینا کے سامنے کئی لوگوں نے شادی کی پیش کش رکھی اور بچے کو اپنا نام دینے کا بھی آفر دیا ، لیکن نینا کو یہ راس نہیں آیا اور انہوں نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔
اس سلسلہ میں سونالی بیندرے کو بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ میں صرف پیسے اور نام کیلئے کسی سے شادی نہیں کرسکتی تھی ، مجھے اپنے آپ پر فخر تھا ۔ جب میں حاملہ تھی تو ستیش کوشک نے شادی کا آفر دیا ، پھر میرے ایک دوست نے ایک ہم جنس پرست مرد سے شادی کرنے کیلئے کہا تھا ، مجھے کہا گیا کہ بچے کو نام مل جائے گا ، پیسہ مل جائے گا ، پھر میں جو چاہوں کرسکتی ہوں ، لیکن میں صرف نام اور پیسے کیلئے کسی سے شادی کبھی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔ ویوین اور میری شادی بھلے ہی نہیں ہو پائی تھی ، لیکن میں پیار تو ان سے کرتی تھی ۔
اس بات چیت میں مسابہ کی تعریف کرتے ہوئے نینا نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی انٹروورٹ ہے ، کھل کر کچھ نہیں کہتی ہے ۔ اس کے علاوہ نینا نے بتایا کہ جب کام نہیں مل رہا تھا تو لگنے لگا تھا کہ میرے اندر کچھ نہ کچھ کمی ہے ۔ اپنے اوپر سے اعتماد ڈگمگانے لگا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔