உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنبیر کپورکو دولہا بناکر Neetu Kapoor نےشیئر کی تصاویر،‘آپ کی خواہش پوری ہوئی کپور صاحب‘

    نیتو کپور نے رنبیر کپورکی تصویر شیئرکرکے رشی کپور کو یاد کیا۔

    نیتو کپور نے رنبیر کپورکی تصویر شیئرکرکے رشی کپور کو یاد کیا۔

    نیتو کپور (Neetu Kapoor) نے دولہے راجا بنے رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ ایک خاص تصویر شیئر کرتے ہوئے رشی کپور (Rishi Kapoor) کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں وہ بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ سگنیچر پوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    • Share this:
      عام ہو یا خاص یادیں، انسان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں بھلائی جاتیں۔ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ  (Alia Bhatt) بنی بنی بن کر سجے اور نیتو کپور (Neetu Kapoor) کو ’کپور صاحب‘ یعنی رشی کپور (Rishi Kapoor) یاد آگئے۔ رشی کپور کا خواب تھا بیٹے کو دولہا بنتے ہوئے دیکھنے کا، جو پورا نہ ہوسکا۔ بیٹا رنبیر دولہا بن کر سجا تو ماں نیتو کپور اپنے جذبات کو روک نہیں سکیں اور شادی کے بعد انہوں نے دولہا بنے رنبیر کپور کے ساتھ ایک خاص تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیار رشی کپور (Neetu Kapoor share post for Rishi Kapoor) کو یاد کیا۔

      نیتو کپور (Neetu Kapoor) نے دولہے راجا بنے رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ ایک خاص تصویر شیئر کرتے ہوئے رشی کپور (Rishi Kapoor) کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں وہ بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ سگنیچر پوز میں دکھائی دے رہی ہیں۔

      نیتو کپور نے تصویر کو کیا کپور صاحب کو وقف

      نیتو کپور نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’یہ تصویر کپور صاحب (رشی کپور) کو وقف ہے… آج آپ کی خواہش پوری ہوگئی ہے‘۔

      نیتو کپور کا پوسٹ
      نیتو کپور کا پوسٹ


      سوشل میڈیا پر صارفین کو بھی یاد آئے رشی کپور

      اس طرح کے ذریعہ مداح بھی رشی کپور کو یاد کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا- ’مجھے یقین ہے کہ آج آپ کے پیارے کپور صاحب بہت خوش ہو رہے ہوں گے‘۔ ایک دیگر صارف نے لکھا- ’نیتو جی رشی سر بہت خوش ہو رہے ہوں گے اور ہم بھی بہت خوش ہیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Alia-Ranbir Mehendi: عالیہ بھٹ کی نند کرینہ کپور-کرشمہ کپور نے لوٹی محفل، دکھایا خوبصورت انداز

      5 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں عالیہ-رنبیر

      رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کو پنجابی رسم ورواج کے ساتھ شادی کی۔ ان کی یہ شادی ’واسطو‘ میں ان کے گھر پر ختم ہوئی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ پانچ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے۔ شادی کی تصاویر میں دونوں کی زبردست کیمسٹری اور بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

      ویڈنگ آوٹ فٹ میں عالیہ-رنبیر نے کی ٹوئننگ

      شادی کے بعد جوڑا اپنے گھر کے باہر پیپراجی سے ملنے کے لئے ساتھ میں باہر آئے۔ اس دوران دونوں شادی کے جوڑے میں کافی خوبصورت لگے۔ سوشل میڈیا پر چھائی تصاویر میں جوڑا وہائٹ ویڈنگ آوٹ فٹ میں ٹوئننگ کرتا ہوا دیکھا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: