ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نیہا ککڑ نے سرعام کیا پیار کا اظہار، روہن پریت سنگھ سے کہا ’تم میرے ہو’

نیہا ککڑ (Neha Kakkar) کے پیار کا اظہار اس طرح دیکھ کر روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) نے بھی پوسٹ پر پیارا سا کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں صرف تمہارا ہوں۔

  • Share this:
نیہا ککڑ نے سرعام کیا پیار کا اظہار، روہن پریت سنگھ سے کہا ’تم میرے ہو’
نیہا ککڑ نے سرعام کیا پیار کا اظہار، روہن پریت سنگھ سے کہا ’تم میرے ہو’

ممبئی: انڈین آئیڈیل 12 (Indian Idol 12) جج اور سنگر نیہا ککڑ (Neha Kakkar) نے آخر کار روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) کے ساتھ اپنی لو اسٹوری (پیار کی کہانی) کو لے کر سچائی کو بیاں کردیا ہے۔ انہوں نے سرعام روہن پریت کے لئے پیار کا اظہار کردیا ہے۔ دونوں کی شادی کو لے کر گزشتہ لمبے وقت سے باتیں ہو رہی تھیں۔ نیہا ککڑ نے سرخیاں بننے کے بعد خود اس پر مہرلگائی اور روہن کے لئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیاری سی تصویر کے ساتھ پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا ہے۔ نیہا ککڑ کا پیار کا اظہار یوں دیکھ کر روہن پریت سنگھ نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔


گلوکارہ نیہا ککڑ (Neha Kakkar) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے۔ اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے سامنے روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) کو اپنا بتایا۔ انہوں نے دونوں کی ایک پیار سی تصویر شیئر کی، جس میں نیہا ککڑ نے لکھا- ’تم میرے ہو’۔ نیہا ککڑ کا یہ سوشل میڈیا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کیپشن میں نیہا ککڑ نے دونوں کے نام کو ملاکر #NehuPreet ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

You’re Mine @rohanpreetsingh ♥️😇 #NehuPreet 👫🏻


A post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar) on






تصویر میں نیہا ککڑ صوفے پر بیٹھی ہیں اور روہن پریت سنگھ نیچے بیٹھے ہیں۔ نیہا ککڑ نے اپنے دونوں ہاتھ روہن کے کندھے پر رکھے ہیں۔ نیہاککڑ کے اس پوسٹ پر کچھ ہی دیر میں لاکھوں لائکس اور بہت سارے کمنٹس آگئے ہیں۔ مداح اور ستارے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد خود روہن پریت سنگھ نے بھی کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا- بابو... آئی لو یو سو مچ، میرا پت، میری جان... ہاں میں صرف تمہارا ہوں۔ اس کے ساتھ انہیں بہت سارے دل والے ایموجی بھی شیئر کئے ہیں۔ روہن پریت سنگھ ’رائزنگ اسٹار’ سنگنگ ریئلٹی شو میں فرسٹ رن اپ رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں بگ باس فیم شہناز گل کے سوئنور والے ٹی وی ریئلٹی شو مجھ سے شادی کروگے’ میں بھی دکھائی دیئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 09, 2020 04:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading