ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب اس اداکار کے نیوڈ سین سے مچ گئی تھی بالی ووڈ میں کھلبلی، ہٹانا پڑا تھا سین

بالی ووڈ اداکار اور معروف گلوکار مکیش کے پوتے نیل نتن مکیش آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں

  • Share this:
جب اس اداکار کے نیوڈ سین سے مچ گئی تھی بالی ووڈ میں کھلبلی، ہٹانا پڑا تھا سین
بالی ووڈ اداکار اور معروف گلوکار مکیش کے پوتے نیل نتن مکیش آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں

بالی ووڈ اداکار اور معروف گلوکار مکیش کے پوتے نیل نتن مکیش آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 15 جنوری 1982 کو ممبئی میں پیدا ہوئے نیل کو پچپن میں گلوکار بننے کا شوق تھی لیکن بعد میں انہوں نے ادکاری میں قدم رکھا اور شہرت حاصل کی۔ نیل کے والد نتن مکیش بھی ہندی فلم کے مشہور گلوکار تھے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کی نیل کا نام لتا منگیشکر نے رکھا تھا کیوں کہ وہ ایسٹروناٹ نیل آمسٹرونگ سے بہت متاثر تھیں جس کے سبب انہوں نے اس نام کو منتخب کیا۔ نیل نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات 1988 میں رلیز ہو ئی فلم  ’وجے‘ میں چائلڈ اداکار کے طور پر کی تھی۔

اس کے بعد بطور اہم کردار نیل نے سال 2007 میں آئی فلم ’جانی غدار‘ سے فلمی کریئر کی شروعات کی۔ ڈائریکٹر مدھور بھنڈارکر کی فلم ’جیل‘ میں نیل نے ایک نیوڈ سین دیا تھا جس کی وجہ سے وہ خبروں میں آگئے تھے۔ حالاںکہ سال 2009 میں رلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی۔

کبیر خان کی فلم ’نیویارک‘ سے ان کو بالی  ووڈ میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس فلم میں وہ کٹرینہ کیف اور اداکار جان ابراہم کے ساتھ نظر آئے تھے۔  سال 2017 میں نیل نے رکمنی سہائے سے شادی کر لی۔ نیل کی آئندہ فلموں کی بات کریں تو جلد وہ ’باہوبلی‘ کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’ساہو‘ میں نظرآنے والے ہیں۔ اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔

First published: Jan 15, 2019 08:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading