உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے نئے دیوالی اشتہار نے سوشل میڈیا پر مچائی ہلچل ، جانئے کیا ہے معاملہ

    شاہ رخ خان کے نئے دیوالی اشتہار نے سوشل میڈیا پر مچائی ہلچل ، جانئے کیا ہے معاملہ ۔ تصویر : Youtube

    شاہ رخ خان کے نئے دیوالی اشتہار نے سوشل میڈیا پر مچائی ہلچل ، جانئے کیا ہے معاملہ ۔ تصویر : Youtube

    شاہ رخ خان کے اس اشتہار نے ان کے فینس کو جشن منانے کی ایک وجہ دیدی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ووکل فار لوکل کا یہ اشتہار کافی وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس کو کافی پسند کررہے ہیں اور جم کر شیئر بھی کررہے ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کیڈبری کے نئے اشتہار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔ اس اشتہار سے شاہ رخ خان نیٹیزنس کا دل جیت رہے ہیں ۔ نہ صرف کیڈبری کا اشتہار بلکہ سپر اسٹار اس دیوالی پر مقامی لوکل دکانوں سے سامان خریدنے کی بھی اپیل کررہے ہیں ۔ ان چھوٹے بزنس کیلئے خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اس اشتہار کو بنایا گیا ہے ۔ اس اشتہار کے ذریعہ کوئی بھی کرانہ اسٹور آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی مدد سے شاہ رخ خان کی آواز اور شکل کا استعمال کرکے اپنے پروڈکٹ کو فروخت کرسکتا ہے ۔

      شاہ رخ خان کے اس اشتہار نے ان کے فینس کو جشن منانے کی ایک وجہ دیدی ہے ۔  سوشل میڈیا پر ووکل فار لوکل کا یہ اشتہار کافی وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس کو کافی پسند کررہے ہیں اور جم کر شیئر بھی کررہے ہیں ۔ اداکارہ ہما قریشی نے اس کو شیئر کرکے لکھا : کتنا خوبصورت اشتہار ہے ، دیوالی سب کی میٹھی ہونی چاہئے ۔ اپنے آس پاس کے چھوٹے اور مقامی کاروبار کی حمایت کریں ۔

      اداکارہ شرتی سیٹھ نے دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا : کیڈبری اور شاہ رخ خان سے پیار کرنے کی ایک اور وجہ ۔ فلم ساز گریش جوہر نے ٹویٹ کرکے لکھا : تو کیڈبری نے ایک مرتبہ پھر کردکھا ۔ اس مرتبہ کنگ آف ہارٹس شاہ رخ خان کے ساتھ اس دیوالی پر مقامی خریداری کو بڑھاوا دینا ۔


      حالانکہ کچھ لوگوں کو یہ اشتہار پسند نہیں آیا اور انہوں نے لوگوں سے کیڈبری کا بائیکاٹ کرنے کیلئے کہا ۔ ایک یوزر نے لکھا : کیڈبری کو اپنے برانڈ کو فروغ دینے کیلئے ایک ڈرگ ملزم کنبہ کی ضرورت ہے ۔ کیا وہ سماج میں ڈرگس کو بڑھاوا دینے کیلئے سروگیٹ ایڈ کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: