اپنا ضلع منتخب کریں۔

    News18 Showreel: کارتک آرین نے فلموں کو لیکر کی بات، بھول بھلیا2 کو بتایا باکس آفس اوپنر

    News18 Showreel Kartik Aryan: کارتک آرین نے ایوینٹ میں اپنی فلموں اور مقبولیت کے بارے میں بات کی۔ ان کی تازہ ترین فلم 'بھول بھولیا 2' باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی سے ان کے اسٹارڈم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی۔ بالی ووڈ کے سب سے باصلاحیت اور مقبول اداکار نیوز 18 کے بلاک بسٹر ایونٹ 'شو ریل' (News18 Showreel) میں دکھائی دیں گے۔ کارتک آرین  سب سے پہلے اس تقریب میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ کارتک آرین نے ایوینٹ میں اپنی فلموں اور مقبولیت کے بارے میں بات کی۔ ان کی تازہ ترین فلم 'بھول بھولیا 2' باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کی کامیابی سے ان کے اسٹارڈم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ اس فلم کے لیے لوگوں نے اس فلم کو او ٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا کہا تھا، فلمیں باکس آفس پر نہیں چل رہی ہیں۔

      لیکن کارتک آرین نے کسی کی نہ سنی اور اسے باکس آفس پر رلیز کیا گیا۔ فلم 'بھول بھولیا 2' باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ان کا اسٹارڈم بڑھ گیا۔ انہوں نے ایوینٹ میں کہا، "چاہے یہ میری ہٹس ہوں یا ناکامیاں… سب کچھ میرا فیصلہ ہے۔ مجھے اپنے سفر، اپنے فیصلوں پر فخر ہے۔ یہ سال میرے لیے ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ مجھے صرف ناظرین کو انٹرٹین  کرنا ہے اور اب کام کرنا ہے۔

      سردی میں ان فوٹوز سے نیہا ملک نے بڑھایا انٹرنیٹ کا درجہ حرارت، فینس ہوئے بے قابو

      شعیب ملک نے ہندوستان کو بتایا پسندیدہ تو وقار یونس نے اڑایا مذاق، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

      کارتک آرین نے مزید کہا، "مجھے ہر سال لگتا ہے کہ یہ سال میرا ہوگا۔ لیکن، جب بھول بھولیا 2 کی شوٹنگ چل رہی تھی، میں سمجھ سکتا تھا کہ یہ فلم کہاں جائے گی۔ بہت سے لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ فلم اتنا کچھ کر پائے گی۔ لیکن، بہت سے سوالات تھے، کیونکہ اس وقت بہت سی فلمیں نہیں چل رہی تھیں۔ جب بھول بھولیا رلیز ہو رہی تھی تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ اسے کیوں رلیز کر رہے ہیں لیکن، ہم پوری ٹیم کو اس فلم پر بہت اعتماد تھا۔ مجھے لگا تھا کہ یہ فلم تھیئٹرس کو کھولنے والی ہوگی اور ہوا بھی۔

      ان دنوں وہ آنے والی فلم فریڈی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ 'فریڈی' ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی ۔ ایوینٹ میں انہوں نے 'فریڈی' اور 'شہزادہ' کے بارے میں بات کی۔ کارتک آرین نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم 'شہزادہ' کا ٹیزر لانچ کیا، جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: