اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پرینکا - نک بنے ایک دوسرے کے ہم سفر، جودھپور میں عیسائی اور ہندو مذہب کے رسم و رواج سے ہوئی شادی

     اس اسٹار کپل نے شادی کے لئے جودھپور میں امید بھون پیلس کو منتخب کیا ہے

    اس اسٹار کپل نے شادی کے لئے جودھپور میں امید بھون پیلس کو منتخب کیا ہے

    اس اسٹار کپل نے شادی کے لئے جودھپور میں امید بھون پیلس کو منتخب کیا ہے

    • Share this:
      بالی ووڈ میں ان دنوں شادی کا موسم چل رہا ہے جہاں ایک جانب دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تو وہیں دوسری جانب پرینکا چوپڑا اور نک جونس بھی ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے ہیں۔

      خبروں کے مطابق نک اور پرینکا نے ہفتہ کے روز راجستھان کے جودھپور میں عیسائی  رسم و رواج سے شادی کر لی ہے۔ بتا دیں کہ اس اسٹار کپل نے شادی کے لئے جودھپور میں امید بھون پیلس کو منتخب کیا ہے۔ شادی کے تمام   رسم و رواج جودھپور کے امید پیلس میں مکمل ہوئے۔ قابل غور ہے کہ شادی میں دونوں نے رالف لیرین کے ڈیزائن کئے ہوئے لباس پہنے۔

      پرینکا نے رالف لارین کا ویڈنگ گاون پہنا۔ اس دوران دونوں نے مشہور جویلر چوپرڈ کی ڈیزائن کئے ہوئے ویڈنگ بینڈ ایک دوسرے کو پہنائے۔ نک کے والد پال کیون جونس سینئر نے شادی کی تمام ذمہ داریاں ادا کی۔ خبروں کےمطابق تین دسمبر کو دونوں ہندو مذہب  رسم و رواج سے بھی شادی کریں گے۔ آپ کو بات دیں کہ نک اور پرینکا کی شادی کی رسمومات 29 نومبر سے شروع ہو چکی ہیں۔ خبروں کے مطابق پرینکا اور نک اپنی شادی کے بعد دو رسیپشن دیں گے۔


      First published: