உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کے بعد عالیہ بھٹ کو لے کر نکہت زریں نے ظاہر کی اپنی دلی خواہش، کہا- ان کا ڈمپل بہت پسند ہے

    کم عمر عالمی چمپئن نکہت زریں (Nikhat Zareen) جب سے عالمی چمپئن بنی ہیں تب سے وہ مسلسل خبروں میں ہیں۔ ویمنس ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر نکہت زریں کو بالی ووڈ ستارے مسلسل مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ سلمان خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور انوشکا شرما سمیت کئی بالی ووڈ ہستیاں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کرچکے ہیں۔ اب عالمی چمپئن نے بالی ووڈ کی معصوم اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) سے متعلق اپنی دلی خواہش ظاہر کی ہے۔

    • Share this:
      یہ حقیقت میں فخر کی بات ہے کہ جب خواتین ملک کے لئے گولڈ میڈل لاتی ہیں۔ ملک کا سر ایک بار پھر اونچا کرنے والی کم عمر عالمی چمپئن نکہت زریں (Nikhat Zareen)، گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں۔ اسی درمیان عالمی چمپئن نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی دلی خواہش کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں ان پر بایوپک فلم بنتی ہے تو پردے پر ان کے کردار کو عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نبھائیں۔

      آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بایوپک فلمیں بنانے کا رواج کافی وقت سے دیکھنے کو ملا ہے۔ کئی ساری بایوپک فلمیں مسلسل بنتی آئی ہیں اور فینس کے ذریعہ پسند بھی کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں تو نہ جانے کتنے لوگوں کی بایوپک ریلیز ہوئیں۔ اس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’ایم ایس دھونی‘ کی بایوپک۔ کرکٹ کپل دیو کی بایوپک فلم  ’83’ اور 2014 میں چھ بار کی عالمی چمپئن ایم اے سی میری کوم (MC Mary Kom) پر بنی فلم ’میری کوم‘ وغیرہ کچھ ایسی فلمیں ہیں، جنہیں بھولنا ممکن نہیں ہے۔

      World Boxing Championship: نکہت زرین نے ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام اونچا کیا ہے۔ وہ خود کو سلمان خان کا فین بتا چکی ہیں۔
      World Boxing Championship: نکہت زرین نے ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام اونچا کیا ہے۔ وہ خود کو سلمان خان کا فین بتا چکی ہیں

       عالیہ بھٹ اہم کردار نبھائیں؟

      حال ہی میں ایک انٹرویو میں خود کو سلمان خان کی فین قرار دے چکی نکہت زریں (Nikhat Zareen) نے اب ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات چیت کیں۔ جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر بایوپک بنتی ہے، تو وہ چاہتی ہیں کہ عالیہ بھٹ اہم کردار نبھائیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ایشا گپتا نے ون پیس میں دکھایا اپنا گلیمر تو ورینا حسین نے اپنی دلکش اداوں سے فینس کو بنایا دیوانہ

      رپورٹ کے مطابق، نکہت زریں نے کہا کہ انہیں ہندی فلمیں دیکھنا بے حد پسند ہے۔ اگر بالی ووڈ میں انہیں لے کر کوئی بایوپک بنتی ہیں، تو وہ چاہتی ہیں کہ عالیہ بھٹ ان کے کردار کو نبھائیں۔ کیونکہ ان کی طرح عالیہ بھٹ کو بھی ڈمپل پڑتے ہیں۔ انہیں عالیہ کا ڈمپل کافی پسند ہے۔ ایسے میں ان کا ماننا ہے کہ عالیہ بھٹ ہی ان کے رول کے لئے فٹ ثابت ہوسکتی ہیں۔

      ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ میں نظرآئی تھیں عالیہ

      واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کئی ساری بایوپک فلمیں کرچکی ہیں۔ حال ہی میں انہیں بایوپک ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ (Gangubai Kathiawadi) میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی مشہور رائٹر ایس حسین زیدی کی کتاب ‘مافیا کوئنس آف ممبئی‘ (Mafia Queens of Mumbai) کے ایک باب پر مبنی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: