உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نورا فتیحی اور سکیش چندرشیکھر کے درمیان ہوتی تھی ایسی باتیں، پرسنل چیٹس ہوئی لیک

    اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے بعد سکیش چندر شیکھر  کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی (Nora Fatehi Sukesh Chandrashekhar Deal) کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ نورا فتیحی پر بھی سکیش سے مہنگے تحفے اور لگژری آئٹم لینے کے الزام ہیں۔ اس درمیان نورا فتیحی اور سکیش کی چیٹ سامنے آئی ہے۔ اس چیٹ میں سکیش نورا فتیحی کو مہنگے تحفہ دینے کی بات کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      اداکارہ جیکلین فرنانڈیز گزشتہ کئی دنوں سے (Jacqueline Fernandez Sukesh Chandrashekhar Deal) مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کو لے کر تنازعہ میں گھری ہوئی ہیں۔ اس معاملے میں ہر دن نئی جانکاریاں سامنے آرہی ہے۔ سکیش کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ نورا فتیحی پر بھی سکیش سے مہنگے تحفے اور لگژری آئٹم لینے کے الزام ہیں۔ اس درمیان نورا فتیحی اور سکیش چندر شیکھر کی چیٹ سامنے آئی ہے۔ اس چیٹ میں سکیش نورا فتیحی کو مہنگے تحفہ دینے کی بات کر رہے ہیں۔

      وہیں نورا فتیحی بھی سکیش کے تحفے کو قبول کرنے کی بات کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی - سکیش چندر شیکھر کے درمیان ہوئے چیٹ کو انڈیا ٹوڈے نے ایکسیس کیا ہے۔ ان کی رپورٹ کے مطابق، چندر شیکھر نے نورا فتیحی کو بھی (Nora Fatehi Sukesh Relation) تحفہ اور لگژری تحفہ دیا تھا۔ لیک ہوئی چیٹ میں، چندر شیکھر نے نورا فتیحی سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں رینج روور کار پسند ہے۔ اس پر نورا فتیحی نے جواب دیا،’ہاں‘، یہ ایک اچھی رف یوز کار ہے۔ یہ پیاری ہے، یہ ایک اسٹیٹمنٹ کار ہے‘۔ پھر انہوں نے جواب دیا، ’میں آپ کو اور آپشن دوں گا‘۔

      ایک دیگر چیٹ میں سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی (Nora Fatehi Sukesh Chandrashekhar Chats) کو لکھا، ’اگر آپ ایک منٹ کے لئے بات کرسکتی ہیں تو مجھے اس کی خوشی ہوگی اور اس کے لئے میں آپ کی سراہنا کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ یا آپ کی ایجنسی یہ نہیں سوچ رہے ہوں گے کہ یہ تحفہ کیوں دیا گیا ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی بھی طرح کے مقصد سے نہیں دیا جارہا ہے، بلکہ اس لئے کہ جب آپ کسی شخص کو پسند کرتے ہیں تو آپ انہیں تحفہ دیتے ہیں۔ بس اسی وجہ سے کر رہا ہوں، اور کچھ نہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: