உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ میں فلانٹ کیا Killer Look، مداحوں نے دے دیا یہ آفر

    ورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں نورا فتیحی ہاتھوں میں فون لی ہوئی ہیں اور ایک ہاتھ سے اپنے بالوں کو کان کے پیچھے کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شاید ہی کوئی اسٹار ہو جو اپنے فین کو ویکیشن پر جانے کا آفر دے، لیکن نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ دراصل گارجیس نورا فتیحی اپنے اگلے ویکیشن کی پلاننگ میں مصروف ہوئی ہیں۔ انہوں نے تو اپنے مداحوں کے ساتھ چلنے کا آفر تک دے دیا ہے۔ اگر آپ کو ہماری باتوں پر یقین نہ ہو تو آپ خود انسٹا گرام (Nora Fatehi Instagram) پر ان کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی کیپشن بھی پڑھ سکتے ہیں، جس میں نورا فتیحی نے اس کا ذکر کیا ہے۔

      دراصل، نورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں نورا فتیحی ہاتھوں میں فون لی ہوئی ہیں اور ایک ہاتھ سے اپنے بالوں کو کان کے پیچھے کر رہی ہیں۔ نورا فتیحی بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔ پول کنارے نورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ کے ساتھ بڑے ایئر رنگس پہن رکھے ہیں اور بالوں کو کھلا ہی رکھا ہے۔ نورا فتیحی اس زخمی کرنے والے انداز میں بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔ واقعی ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہی ہوگی۔

      نورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: norafatehi/instagram)
      نورا فتیحی نے بلیک سوئم سوٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: norafatehi/instagram)

      نورا فتیحی نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’اگلی ویکیشن پلان کر رہی ہوں۔ کون مجھے جوائن کرنا چاہتا ہے‘۔ بس پھر کیا تھا، اگر کوئی بالی ووڈ اداکار یا اداکارہ ایسا کیپشن ڈالے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مداح اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل کیسا ہوگا۔ لوگوں نے ان کی تصویر پر جم کر کمنٹ کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے- میں آوں گا، ڈیٹیل بھیج دو۔ وہیں ایک دوسرے صارف نے لکھا ہے- ٹیرنس جوائن کرنا چاہے گا۔ آپ کو بتادیں کہ ٹینرنس لوئس پاپولر کوریو گرافر ہیں۔

      وہیں ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے- مجھے ماں سے پہلے پوچھنے دو۔ نورا فتیحی کے اس پوسٹ کو 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ نورا فتیحی کی کیا پاپولرٹی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی نورا فتیحی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی نئی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ بھی ہے۔ خاص طور پر ان کے ڈانس کے لوگ بہت دیوانے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: