ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

تیمور علی خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں نورا فتیحی، سن کر حیران رہ گئیں کرینہ کپور

کرینہ کپور (Kareena Kapoor) سے بات کرتے ہوئے نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے تیمور علی خان (Taimur Ali Khan) سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وہیں نورا فتیحی کی یہ بات سن کر کرینہ کپور نے انہیں تیمور کی عمر یاد دلائی۔

  • Share this:
تیمور علی خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں نورا فتیحی، سن کر حیران رہ گئیں کرینہ کپور
تیمور علی خان خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں نورا فتیحی، سن کر حیران رہ گئیں کرینہ کپور

Karممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor) ان دنوں اپنی پریگننسی پیریڈ کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس درمیان بیبو اپنے ورک کمٹمنٹس کو بھی پورا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کپور کچھ وقت پہلے عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لئے بھی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے چیٹ شو کے اپیسوڈس بھی مسلسل شوٹ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں اس چیٹ شو پر مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی پہنچیں۔ انہوں نے کرینہ کپور کے سامنے اپنی عجیب وغریب مانگ رکھ دی۔ نورا فتیحی (Nora Fatehi) نے کرینہ کپور کے سامنے تیمور (Taimur) سے شادی کرنے کی بات کہہ ڈالی۔ یہ سن کر کرینہ کپور حیران رہ گئیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by 𝐅𝐈𝐋𝐌𝐘 𝐌𝐈𝐑𝐂𝐇𝐈-𝐒𝐀𝐁 𝐁𝐎𝐋𝐋𝐘𝐖𝐎𝐎𝐃 𝐇𝐀𝐈 (@filmy.mirchi)






دراصل، کرینہ کپور کے چیٹ شو ’واٹ وومین وانٹ’ پر نورا فتیحی نے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ وہیں اس بات چیت کے دوران نورا فتیحٰ نے کرینہ کپور کے سامنے تیمور سے شادی کرنے کی بات کہہ دی۔ نورا فتیحی نے کہا- ’میں امید کرتی ہوں کہ جب تیمور بڑا ہوجائے گا تو ہم شادی اور منگنی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں’۔ یہ سنتے ہی کرینہ کپور حیران رہ گئیں اور ہنستے ہوئے بولیں- ’ابھی وہ 4 سال کا ہے اور ابھی ایک لمبا وقت لگے گا’۔ یہ سن کر نورا فتیحی نے بھی شرارت سے کہا- ’ٹھیک ہے، یں انتظار کروں گی‘۔ یہاں دیکھیں کرینہ کپور اور نورا فتیحی کی یہ دلچسپ بات چیت۔

 




وہیں اس انٹرویو کے دوران نورا فتیحی نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے شروعاتی دنوں میں انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کیا۔ نورا فتیحی نے بتایا کہ ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں بلاکر چلاتے ہوئے انہیں نہ صرف مسترد کردیا بلکہ توہین آمیز الفاظ بھی کہے، جس کے بعد گھر آکر وہ بہت روئیں اوراسی وجہ سے ہی انہوں نے اپنا جدوجہد جاری رکھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 11:59 PM IST