نورا، سعدیہ یا تصویر میں نظر آرہی مسٹری گرل، کس کو ڈیٹ کررہے ہیں شاہ رخ خان کے لاڈلے آرین خان؟
نورا، سعدیہ یا تصویر میں نظر آرہی مسٹری گرل، کس کو ڈیٹ کررہے ہیں شاہ رخ خان کے لاڈلے آرین خان؟ ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @sadiakhanofficial/@suhanakhan2
Shah Rukh Khan Son Aryan Khan : آرین اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ آرین کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی کہ کیا اسٹار کڈ اس پاکستانی اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ان کے بیٹے آرین خان بھی ان دنوں کافی دھوم مچا رہے ہیں۔ آرین اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ آرین کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی کہ کیا اسٹار کڈ اس پاکستانی اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ آرین کسی لڑکی کے ساتھ اپنی قربت کے حوالے سے موضوع بحث ہیں۔ اس سے پہلے بھی آرین کا نام کئی حسیناوں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔ فینس گوگل پر بھی اکثر یہ جاننے کے لئے بے چین دیکھے جاتے ہیں کہ آرین کی زندگی میں کون ہے۔
گزشتہ دنوں آرین کا نام ڈانس کوئن نورا فتیحی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ ایسی خبریں تھیں کہ آرین کی زندگی میں کوئی خاص داخل ہوا ہے اور وہ خاص نورا فتیحی ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنے ڈانس کے جلوے بکھیرنے والی نورا فتیحی اور آرین دونوں کو حال ہی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کے چرچے شروع ہو گئے تھے۔ تاہم ان افواہوں پر نہ تو نورا اور نہ ہی شاہ رخ خان کے بیٹے نے کوئی رد عمل ظاہر کیا ۔ پچھلے دنوں آرین کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی ، جس میں وہ پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔ سعدیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دونوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جو کہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔ نئے سال کی تقریبات کے دوران دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کوزی ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔
آرین کا نام نویہ نویلی نندا کے ساتھ بھی جڑ چکا ہے ۔ تصویر ۔ انسٹاگرام : navya naveli nanda
اس کے علاوہ آرین خان کا نام ایک غیر ملکی لڑکی کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا ہے۔ لیکن یہ غیر ملکی لڑکی کون تھی اور کہاں رہتی ہے، اس کے بارے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ یہ تصویر آرین کی بہن سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں بلیک جیکٹ اور مسٹری گرل ریڈ ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ اس سے متعلق کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ لیکن ایسی باتیں گردش کررہی تھیں کہ گوری خان نے بھی اس لڑکی سے ملاقات کی تھی ۔
آرین خان کا نام امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نویلی نندا کے ساتھ بھی جوڑا جاچکا ہے۔ ان کی ڈیٹنگ کو لے کر کافی چرچے ہوئے، لیکن پھر بچن فیملی اور شاہ رخ خان کی جانب سے واضح کردیا گیا کہ آرین اور نویہ بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں کے درمیان اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اس کے بعد خود نویہ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ واضح کردیا کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کررہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔