ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب ثنا خان نے اسلام کے لئے چھوڑا بالی ووڈ، کہا۔ مذہب نے سکھایا...

بگ باس۔6 کی کنٹیسٹنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اداکاری کیرئیر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب ثنا خان بھی زائرہ وسیم کی راہ پر چل پڑی ہیں۔

  • Share this:
اب ثنا خان نے اسلام کے لئے چھوڑا بالی ووڈ، کہا۔ مذہب نے سکھایا...
ثنا خان۔ فوٹو کریڈٹ: instagram/@sanakhaan21

ممبئی۔ بگ باس۔6 (Bigg Boss 6) کی کنٹیسٹنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) نے اداکاری کیرئیر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب ثنا خان (Sana Khan bids Goodbye to Showbiz) بھی زائرہ وسیم کی راہ پر چل پڑی ہیں۔ اداکارہ نے ایسا کرنے کی وجہ اپنے مذہب اسلام کو بتایا ہے۔ ثنا خان نے یہ پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو زندگی کا سب سے اہم فیصلہ بتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر خوشی بھی ظاہر کی ہے۔


پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ثنا خان نے کیپشن میں لکھا ہے۔ ' میرا سب سے خوشی والا پل۔ اللہ میرے اس سفر میں میری مدد کریں اور راستہ دکھائیں۔ آپ سب مجھے دعا میں شامل رکھیں'۔ اپنے پوسٹ میں ثنا نے لکھا۔ ' بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی۔ مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں'۔




ثنا آگے لکھتی ہیں۔ ' لیکن اب کچھ دن سے یہ احساس مجھ پر قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟ کیا اس کا یہ فرض نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی میں ان لوگوں کی خدمت کرے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا اسے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے۔ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں۔ خاص کر دوسرے سوال کا جواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا ہو گا'؟

' اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔ اور وہ اسی صورت میں بہتر ہو گی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے۔ بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے طریقوں پر چلے'۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 09, 2020 10:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading